اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
دعاؤں کے یہ جوسلسلے تھے ٗ نیزآپؐ کی تربیت اورسرپرستی کے جومبارک ثمرات تھے…انہی کاایک اثریہ تھاکہ حضرت انسؓ کے ہرعمل ٗ ہر ادا ٗ ہرانداز ٗ اورہرعبادت میں آپﷺ کے ساتھ بہت زیادہ مشابہت پائی جاتی تھی…جیساکہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : مَا رأیتُ أحَداً أشبَہَ صَلَاۃً بِرَسُولِ اللّہِ ﷺ مِن ابنِ أُمّ سُلَیم ۔ (۱) یعنی’’میں نے کوئی ایساشخص نہیں دیکھاجس کی نمازرسول اللہﷺکی نمازسے اس قدر مشابہ ہوکہ جس قدراُمِ سُلیم کے بیٹے (یعنی انس بن مالکؓ) کی نمازآپؐ کی نمازسے مشابہ ہے‘‘۔ ٭…مزیدیہ کہ رسول اللہﷺنے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو چندقیمتی ترین اوربہت ہی اہم اورمفیدنصیحتیں فرمائی تھیں،جنہیں یہ بڑے ہی اہتمام اورجذبے کے ساتھ زندگی بھرخودبھی یادکرتے رہے ، اپنے ذہن میں تازہ کرتے رہے،نیزدوسروں کوبھی یہی نصیحتیں فرماتے رہے…مثلاً: ٭ اِذا دَخَلْتَ عَلیٰ أھلِکَ فَسَلِّم ، یَکُونُ بَرَکَۃً عَلَیکَ وَعَلَیٰ أھلِ بَیتِکَ ۔ ترجمہ’’تم جب اپنے گھرداخل ہوتواہلِ خانہ کوسلام کیاکرو،یہ چیزتمہارے لئے ٗنیزتمہارے اہلِ خانہ کیلئے باعثِ خیروبرکت ہوگی۔ ٭ یَا بُنَيّ! اِن قَدَرْتَ أن تَجْعَلَ مِن صَلَاتِکَ فِي بَیتِکَ شَیئاً فَافعَل ، فَاِنّہٗ یُکثِرُ خَیرَ بَیتِکَ ۔ ترجمہ’’اے میرے بچے! اگرہوسکے توکچھ نمازگھرمیں بھی پڑھ لیاکرو،اس سے تمہارے گھر ------------------------------ (۱) ابن سعدفی الطبقات الکبریٰ : ۷/۲۰۔۲۱۔