اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کچھ سمجھ میں نہیں آیا،تومیں یہاں چلاآیا‘‘ یہ سن کرحضرت عمرؓ نے فرمایا’’میرابھی بالکل یہی حال ہے‘‘ کچھ ہی دیرگذری تھی کہ رسول اللہﷺوہاں تشریف لائے،اوران دونوں کواس وقت وہاں دیکھاتووجہ دریافت فرمائی…ان دونوں نے وہی وجہ بتادی کہ ’’بھوک نے ستارکھاہے‘‘ اس پرآپؐنے فرمایا’’میری بھی یہی کیفیت ہے‘‘ اس کے بعدآپؐ نے ان دونوں کومخاطب کرتے ہوئے فرمایا’’چلو،تم دونوں میرے ساتھ چلو…‘‘ اورپھریہ تینوں حضرات چل دئیے ،سامنے چندقدم کے فاصلے پرہی حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کاگھرتھا،وہاں پہنچ کررسول اللہﷺرک گئے،اوران کے دروازے پردستک دی،جس پران کی اہلیہ ام ایوب ؓ نے دروازہ کھولتے ہوئے کہا’’مرحبااے اللہ کے نبی ‘‘ آپؐنے دریافت فرمایا’’ابوایوب کہاں ہیں؟‘‘ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اس وقت اپنے گھرسے متصل ہی عقبی حصے میں اپنے کھجوروں کے درختوں میںکچھ کام کاج کررہے تھے،انہوں نے آپؐکی آوازسنی تووہ اپناکام چھوڑکرفوراًہی حاضرِخدمت ہوگئے،آپ ؐ کو ٗ نیزآپؐ کے دونوں ساتھیوں کووہاں دیکھ کرنہایت مسرت کااظہارکرتے ہوئے یوں کہنے لگے’’مرحبااے اللہ کے نبی ، اورمرحبا اے اللہ کے نبی کے ساتھیو‘‘ اس کے بعدحضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے تینوں معززترین اورگرامی قدر مہمانوں کوگھرمیں بٹھایا،اورخوداپنے انہی کھجوروں کے درختوں کی طرف چل دئیے،اورپھر