اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کبھی یہ موقع تمہیں ضرورملے گا‘‘۔ تب یہ نوعمرلڑکانہایت اداس اورغمگین…اپنی تلوارزمین پرگھسیٹتاہواواپس چل دیا،رسول اللہﷺکی زیرِقیادت حق وباطل کے درمیان اس اولین معرکے کے موقع پرشرکت کے عظیم شرف سے محرومی پروہ کافی افسردہ تھا… اورجب وہ اسی کیفیت میں بوجھل قدموں کے ساتھ وہاں سے واپس روانہ ہورہاتھا ٗتب لوگوں نے دیکھاکہ اس کے ہمراہ اسی طرح بوجھل قدموں کے ساتھ ایک عورت بھی چل دی،جوکہ اس نوعمرلڑکے کی ماں تھی،جس کانام ’’نواربنت مالک‘‘(رضی اللہ عنہا) تھا، دراصل وہی اپنے اس نوعمرنورِنظرکولئے ہوئے مدینہ سے سفرکرتی ہوئی یہاں’’بدر‘‘کے مقام پرپہنچی تھی،تاکہ اس کایہ نوعمربیٹارسول اللہﷺکے جھنڈے تلے حق وباطل کے درمیان اس اولین معرکے میں شرکت کے شرف سے سرخروہوسکے۔ لیکن اب وہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ سوچ رہی تھی کہ کاش اگرآج میراشوہرزندہ ہوتا تو وہ بھی اللہ کے دین کی سربلندی کی خاطردیگرمسلمانوں کے شانہ بشانہ رسول اللہﷺکے جھنڈے تلے یہاں اس اولین معرکے کے موقع پرموجودہوتا…لیکن وہ تویہ موقع آنے سے پہلے ہی اس دنیاسے منہ موڑگیا…لہٰذااگروہ نہیں ٗتوکاش میں اپنے اس بیٹے کوہی اس مقام پردیکھ سکتی…لیکن رسول اللہﷺنے تواسے اس کی کمسنی کے باعث لوٹادیا… انہی سوچوں میں گم ماں بیٹادونوں ’’بدر‘‘کے مقام سے سفرکرتے ہوئے واپس مدینہ میں اپنے گھرپہنچے۔ رسول اللہﷺنے اس نوعمرلڑکے کومیدانِ جنگ سے لوٹاتے وقت اگرچہ یہ کہتے ہوئے تسلی تودی تھی کہ ’’ابھی تم چھوٹے ہو ٗالبتہ آئندہ کبھی تمہیں ضرورموقع دیاجائے گا‘‘لیکن اس کے