اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کے بادشاہ کسریٰ خسروپرویزکے نام تحریرفرمودہ نامۂ مبارک حضرت عبداللہ بن حذافہ السہمیؓ نے پہنچایاتھا…چنانچہ ۶ھمیں رسول اللہﷺکے قاصدکی حیثیت سے ان کی ملاقات کسریٰ خسروپرویزکے ساتھ ہوئی تھی۔ جبکہ اس کے تقریباًتیرہ سال بعد ۱۹ھ میںخلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت کے دوران سلطنتِ روم کے بادشاہ قیصرکے ساتھ ان کی ایک قیدی کی حیثیت سے ملاقات کاواقعہ پیش آیاتھا۔ اس کے بعدخلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت کے دوران حضرت عمروبن العاص رضی اللہ عنہ (فاتحِ مصر)کی زیرِقیادت جب یہ مصرمیں اسلامی لشکر میں خدمات انجام دے رہے تھے…تب ان کی طبیعت ناسازہوگئی،رفتہ رفتہ مرض شدت اختیارکرتاگیا،آخروہیں مصرمیں ہی ان کاانتقال ہوگیا،اوروہیں انہیں سپردِخاک کیا گیا ۔ یوں رسول اللہﷺکے یہ صحابی حضرت عبداللہ بن حذافہ السہمی رضی اللہ عنہ اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے… اللہ تعالیٰ جنت الفردس میں ان کے درجات بلندفرمائیں۔ ٭٭٭ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۲۵/ربیع الأول ۱۴۳۶ھ ، مطابق۱۵/جنوری۲۰۱۵ء بروزجمعرات یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ