اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
تمام دنیائے انسانیت کی رہبری ورہنمائی کی خاطررسول اللہﷺکوآخری نبی بناکربھیجاگیا، اور تب آپؐکے گھرانے کے ایک فردکی حیثیت سے زیدنے سب سے پہلے دینِ اسلام قبول کیا۔(۱) ٭…جس طرح زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺکی صحبت ومعیت میں رہنے کی خاطراپناگھربارچھوڑا،اپنے ماں باپ کوچھوڑا،نیزجس طرح ان کے دل کی گہرائیوں میں رسول اللہﷺکیلئے محبت وعقیدت اورعزت واحترام کے جذبات خوب راسخ ہوچکے تھے …بعینہٖ اسی طرح رسول اللہﷺبھی ہمیشہ زیدپربہت زیادہ شفقت وعنایت فرماتے رہے،آپؐ نے زیدکوہمیشہ اپنے گھرکافردسمجھا،گھرکے دیگرافرادکے ساتھ آپؐ کاجورویہ وسلوک تھاٗوہی رویہ زیدکے ساتھ بھی تھا ٗ نیزگھرکے کسی بھی فردکوجوحیثیت اور اہمیت حاصل تھی ٗ وہی زیدکوبھی حاصل تھی۔ حضرت زیدرضی اللہ عنہ اگرکبھی کسی سفرکے موقع پرگھرسے دورجاتے تورسول اللہﷺ اداس ہوجاتے،زیدؓواپس آتے توآپؐ بھی مسرورومطمئن ہوجاتے، خوب والہانہ انداز میں مسرت کااظہارفرماتے،اوراس طرح گرمجوشی کے ساتھ زیدکااستقبال فرماتے کہ یہ سعادت کسی اورکونصیب نہیں ہوسکی۔اسی کیفیت میں مکہ میں وقت گذرتارہا… ٭…نبوت کے تیرہویں سال کے آخرمیں جب ہجرتِ مدینہ کاحکم نازل ہواتب اس حکم کی تعمیل کے طورپررسول اللہﷺودیگرتمام مسلمان رفتہ رفتہ مکہ سے مدینہ کی جانب ہجرت کرگئے،اورپھرچندہی روزبعدجب زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ مدینہ پہنچے ، تب فرطِ مسرت ------------------------------ (۱) یہاں یہ وضاحت ہوجائے کہ عورتوں میں سب سے پہلے حضرت خدیجہ ؓ ، بچوں میں سب سے پہلے حضرت علیؓ ، غلاموں میں سب سے پہلے حضرت زیدبن حارثہ ؓ ، جبکہ آزادمردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکرصدیق ؓمشرف باسلام ہوئے۔جبکہ مجموعی طورپرسب سے پہلے حضرت خدیجہؓ مسلمان ہوئی تھیں۔