اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
کے نتیجے میں رسول اللہﷺ اورتمام مسلمانوں کومشرکینِ مکہ کی جانب سے جب قدرے بے فکری نصیب ہوئی تھی ،تب اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپﷺنے دعوتِ اسلام کے اس مبارک سلسلے کومزیدوسعت دینے کافیصلہ فرمایاتھا،اسی سلسلے میں ان دنوں مختلف فرمانرواؤں ٗ حکمرانوں ٗ امراء وسلاطین ٗ اوروالیانِ ریاست کوخطوط ارسال کئے گئے تھے ٗجن میں انہیں دینِ برحق قبول کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ اسی سلسلے میں رسول اللہﷺ کے قاصدکی حیثیت سے حارث بن عمیرالأزدی رضی اللہ عنہ ’’بُصریٰ‘‘کے فرمانرواکے نام تحریرفرمودہ آپؐ کانامۂ مبارک لئے ہوئے جب مدینہ سے بُصریٰ کی جانب محوِسفرتھے …تب راستے میں ملکِ شام کی حدودمیں ’’بلقاء‘‘نامی ریاست (جوکہ سلطنتِ روم کے تابع تھی) کے فرمانروا شرحبیل الغسانی نے انہیں روکا،تشددکانشانہ بنایا،اورپھرانتہائی سنگدلی وسفاکی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے جکڑنے کے بعدانہیں قتل کرڈالا… رسول اللہﷺکوجب اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی توآپؐ انتہائی رنجیدہ ہوگئے، کیونکہ کسی نہتے اوربے قصورانسان کو…بالخصوص غیرملکی قاصداورسفارتی نمائندے کوناحق یوں قتل کرڈالنا یقینابہت ہی بڑاجرم تھا، مزیدیہ کہ یہ سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی بھی تھی۔ رسول اللہﷺنے یہ انتہائی افسوسناک بلکہ المناک واقعہ پیش آنے پریہ فیصلہ فرمایاکہ اب رومیوں کے خلاف تادیبی کارروائی ضروری ہوچکی ہے،چنانچہ تین ہزارافرادپرمشتمل ایک لشکرسلطنتِ روم کی جانب روانہ کیاگیا، اس موقع پرآپؐ نے اس لشکرکاسپہ سالار حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کومقررفرمایا،اوریہ وصیت فرمائی کہ زیدکے بعدسپہ سالاری کے