اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
نفرت وعداوت کے جذبات کی یہ جنگ اس کے دل ودماغ میں جاری رہتی ہے… ظاہر ہے کہ اس جنگ اوراس کشمکش سے کسی اورپرتوکوئی اثرنہیں پڑتا، البتہ خودوہی بے چارہ بس سلگتارہتاہے، نفسیاتی صدموں کے شکنجے میں پھنستاچلاجاتاہے،اوریوں اس کی تمام زندگی اس کیلئے ایک بہت بڑی الجھن بن کررہ جاتی ہے۔ یہی وہ اسباب ہیں جن کی بناء پردینِ اسلام میں کسی کو’’مُتبنّیٰ‘‘یعنی منہ بولابیٹا (یابیٹی) بنانے کی ممانعت ہے۔ ٭…رسول اللہﷺکی عظیم شخصیت ٗبلنداخلاق ٗاورپاکیزہ سیرت وکردارسے انتہائی متأثرہونے کی وجہ سے اس نوعمر(زیدبن حارثہ)نے اپنے والدین کے ساتھ جانے کی بجائے آپؐکے ساتھ رہناپسندکیا،اُ سوقت زیدکے وہم وگمان میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ جس شخصیت کوانہوں نے اپنے’’ آقا‘‘کے طورپرپسندکیاہے ٗ اوراپنے ماں باپ ٗ اپنا خاندان ٗ اپنے بھائی بہن ٗ سبھی پرجس شخصیت کی صحبت ومعیت کوترجیح دی ہے ٗ وہ تودراصل صرف زیدکے آقاہی نہیں …بلکہ انہیں تواللہ نے تمام جہان والوں کاآقابنایاتھا،اوراللہ کی طرف سے تمام دنیائے انسانیت کی رہبری ورہنمائی کیلئے انہیں منتخب کیاگیاتھا۔ زیدکے تصورمیں بھی یہ بات نہیں تھی کہ عنقریب آسمان سے ایک نیااورآخری دین نازل ہوگا، اورپھراس دین کی بنیادپراس زمین میں ایک نئی دنیاوجودمیں آئیگی ،ایک نیامعاشر ہ تشکیل پائیگا،ایک نیانظام قائم ہوگا،اورتب اس نئی دنیامیں ٗ نئے معاشرے میں ٗ وہ گنے چنے چندافرادجنہیں بڑی اہمیت اوربنیادی حیثیت حاصل ہوگی …ان میں زیدبھی ہوں گے، بلکہ سرِفہرست ہوں گے،اورانہیں اس نئی عمارت میں سنگِ بنیادکی حیثیت حاصل ہوگی، کیونکہ اس واقعے کے بعدجب محض چندسال ہی گذرے تھے کہ اللہ عزوجل کی طرف سے