اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
اس کھانے میں لگایا(اُس دورمیں ایک ہی بڑابرتن ہواکرتاتھاجس میں سبھی ایک ساتھ کھاناکھایاکرتے تھے) تب اس نوجوان نے ٗاورساتھ ہی خلیفۂ وقت حضرت عمرؓ ودیگرتمام افرادنے کھاناکھایا… وقت کاسفرجاری رہا…یہ نوجوان عمروبن طفیل اپنے عظیم باپ طفیل بن عمروؓ کی طرح ہمیشہ اللہ کی راہ میں شہادت کامتمنی اورموقع کامنتظررہا… آخر ۱۵ھمیں حضرت خالدبن ولیدرضی اللہ عنہ کی زیرِقیادت مسلمانوں اوررومیوں کے مابین ’’یرموک‘‘کے مقام پربہت ہی یادگاراورتاریخی جنگ لڑی گئی …جس کے نتیجے میں سلطنتِ روم کازمانۂ عروج ہمیشہ کیلئے زوال پذیرہوگیا…اس جنگ کے موقع پریہ نوجوان عمروبن طفیل بن عمروالدَوسی انتہائی بہادری اوربے جگری کے ساتھ لڑتاہواشہیدہوگیا… اور یوں عظیم باپ کایہ عظیم بیٹااپنے باپ کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے اُس سے جاملا… اللہ اپنی رحمتیں نازل فرمائے اپنے اس بندے طفیل پربھی ،اوراس کے بیٹے عمروپربھی(رضی اللہ عنہم اجمعین)،نیزاللہ ہمیں جنت الفردس میں اپنے حبیبﷺاورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے نوازے۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۲۲/صفر ۱۴۳۶ھ ، مطابق۱۴/دسمبر ۲۰۱۴ء بروزاتوار یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ