اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ہی برساتے رہے تھے…آج یہی تمام لوگ مغلوب ومفتوح،ہاتھ باندھے اور سر جھکائیکھڑے تھے…بے بس اورلاچار… تب اس موقع پرآپﷺنے انہی مذکورہ آیات میں اپنے رب کی طرف سے نازل فرمودہ تعلیمات وتوجیہات کے مصداق کے طورپر’’صبر‘‘اور’’عفوودرگذر‘‘کاایسامظاہرہ فرمایاتھاکہ ’’عفوودرگذر‘‘کے باب میںیقینا تمام تاریخِ عالَم اس جیسی کوئی اورمثال پیش کرنے سے ہمیشہ عاجزوقاصرہی رہے گی… ۳ھ میں مدینہ منورہ کے مضافات میں واقع اُحدپہاڑکے دامن میں پیش آنے والے اس تاریخی غزوہ کے اختتام پررسول اللہﷺکے انتہائی جلیل القدرصحابی ٗ آپؐ کے محترم ومکرم چچا ٗآپؐ کے رضاعی بھائی …اسداللہ واسدرسولہٖ…سیدالشہداء … حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کواُحدپہاڑکے دامن میںہی ٗدیگرشہدائے اُحدکے ہمراہ سپردِ خاک کردیاگیا،بوقتِ شہادت ان کی عمر۵۸برس تھی۔ اللہ تعالیٰ سیدالشہداء حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ٗ ودیگرتمام شہدائے اُحدکے درجات جنت الفردوس میں بلندفرمائیں ، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺاورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت سے نوازیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۲/صفر۱۴۳۶ھ ، مطابق۲۴/نومبر ۲۰۱۴ء بروزپیریہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ