اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
٭جنگِ اُحدکے موقع پرمشرکینِ مکہ کی عورتیں ان مشرکین کی دلجوئی ٗنیزحوصلہ افزائی کی غرض سے بڑی تعدادمیں ہمراہ آئی تھیں، مشرکینِ مکہ کے سپہ سالارابوسفیان(جوبعدمیں فتحِ مکہ کے موقع پرمسلمان ہوگئے تھے) کی بیوی ہندبھی ان عورتوں میں شامل ٗبلکہ پیش پیش تھی،ایک توسپہ سالارکی بیوی ہونے کی وجہ سے لشکرمیں اس کی خاص حیثیت اوربڑی شان تھی،مزیدیہ کہ غزوۂ بدرکے موقع پراس کاباپ عتبہ بن ربیعہ ٗ چچا شیبہ بن ربیعہ ٗ اوربھائی ولیدبن عتبہ …جن کاشمارمکہ کے بڑے معززترین افرادمیں ہوتاتھا…تینوں ہی مسلمانوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے(۱)اوراسی وجہ سے ہندکے دل ودماغ پرمسلمانوں ------------------------------ (۱) اُس زمانے میں یہ رواج تھاکہ عام یلغارسے قبل باہم مدِمقابل دونوں لشکروں میں سے چندنامی گرامی بہادرجنگجومیدان میں نکلتے ،اورایک دوسرے کے سامنے ’’مبارزہ‘‘کرتے ،یعنی خوب جوش وخروش کے ساتھ ایک دوسرے کوللکارتے،چنانچہ غزوۂ بدرکے موقع پرعام یلغارسے قبل مشرکینِ مکہ کے لشکرمیں سے عتبہ ٗ شیبہ ٗ اورولیدنکلے،اورمسلمانوں کوللکارنے لگے،تب ان کے مقابلے کیلئے مسلمانوں میں سے انصارِمدینہ میں سے تین حضرات وہاں پہنچے،جنہیں دیکھ کرعتبہ نے یہ کہہ کرمقابلے سے انکارکردیاکہ ’’تم ہماری ٹکرکے نہیں ہو…ہمارے مقابلے میں ہماری ٹکرکے لوگ ہی ہونے چاہئیں‘‘(یعنی جن کاتعلق ہماری ہی طرح مکہ سے ہو) تب رسول اللہﷺنے بآوازِبلندارشادفرمایا: قُم یَا حَمزَۃ ، قُم یَا عَلِي ، قُم یَا عُبَیدَۃ ،یعنی’’اے حمزہ اٹھئے ،اے علی اٹھئے،اے عبیدہ اٹھئے‘‘ اس حکم کی تعمیل میں یہ تینوں حضرات میدان میں نکلے،سب سے پہلے حضرت حمزہ ؓ اورعتبہ نے ایک دوسرے کوللکارا،دونوں طرف سے تلواریں بلندہوئیں ،اورپھرچشم زدن میں حضرت حمزہؓ نے عتبہ کاکام تمام کرڈالا،اس کے بعدحضرت علیؓ کے ہاتھوں ان کے حریف ولید کابھی یہی انجام ہوا،جبکہ شیبہ نے اپنے دونوںساتھیوں (اپنے بھائی اوربھتیجے)کاجب یہ انجام دیکھاتواس نے قبل ازوقت ہی اچانک اپنے مدِمقابل یعنی حضرت عبیدہؓ پر حملہ کردیا،جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ کٹ گئی،اوروہ گرپڑے،یہ منظردیکھ کرحضرت حمزہؓ اورحضرت علیؓ نے بیک وقت شیبہ پرحملہ کرکے اسے واصلِ جہنم کرڈالا،اوردونوں اپنے ساتھی حضرت عبیدہؓ کواٹھائے ہوئے رسول اللہﷺکی خدمت میں پہنچے ،جہاں آپؐ کی گودمبارک میںحضرت عبیدہؓ نے اپناسررکھے ہوئے اپنی جان اللہ کے حوالے کردی، حضرت عبیدہؓ رسول اللہﷺکے چچاحارث بن عبدالمطلب کے بیٹے تھے۔