اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
٭شب وروزاورآتے جاتے موسموں کاسفرجاری رہا…حتیٰ کہ اسی کیفیت میں خلیفۂ دوم حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کادس سالہ زمانۂ خلافت گذرگیا۔ اس کے بعدخلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے منصبِ خلافت سنبھالا،جن کازمانۂ خلافت بارہ سال تک جاری رہا۔ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کی شہادت کے کچھ عرصے بعدحضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ نے ’’والیِٔ کوفہ‘‘کی حیثیت سے اپنے اس منصب سے علیحدگی اختیارکرلی اورگمنامی کی زندگی بسرکرنے لگے۔ ٭… ۳۵ھ میںمدینہ میں باغیوں اورشرپسندوں کے ہاتھوں خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کاانتہائی دردناک واقعہ پیش آیاتھا،اورپھرعرصۂ درازتک اس افسوسناک واقعے کے بھیانک نتائج واثرات مختلف فتنوں کی شکل میں مسلسل ظاہر ہوتے چلے گئے تھے… ۳۷ھمیںعراق اورشام کے مابین سرحدی علاقے میں واقع ’’صِفِیّن‘‘نامی مقام پرپیش آنے والے ایسے ہی ایک انتہائی افسوسناک فتنے (جوکہ اسی مقام کی نسبت سے تاریخ میں ’’جنگِ صِفِّین‘‘کے نام سے معروف ہوگیا) کے موقع پرحضرت عماربن یاسررضی اللہ عنہ جب خلیفۂ وقت حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے لشکرمیں شامل تھے،تب اس جنگ کے دوران ۹۳سال کی عمرمیں یہ اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے۔تجہیزوتکفین کے موقع پرحضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ خودپیش پیش رہے اور نمازِ جنازہ بھی انہوں نے ہی پڑھائی۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلندفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۲۷/محرم ۱۴۳۶ھ ، مطابق ۲۰/نومبر ۲۰۱۴ء بروزجمعرات یہ باب مکمل ہوا۔