اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ہونے کے علاوہ مزیدیہ شرف بھی حاصل تھاکہ آپؓ رسول اللہﷺ کے سسربھی تھے،اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاآپؓ ہی کی صاحبزادی تھیں۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کویہ خاص شرف اوراعزازبھی حاصل تھا کہ ان کے خاندان میں مسلسل چارنسلوں کورسول اللہﷺکی صحبت ومعیت کاشرف نصیب ہوا،چنانچہ ان کے والدین بھی صحابی تھے ،یہ خودبھی صحابی تھے،ان کے صاحبزادے عبداللہ اور عبدالرحمن ٗ نیزصاحبزادیاں عائشہ اوراسماء …اورپھرنواسے عبداللہ بن زبیر(رضی اللہ عنہم اجمعین)سبھی رسول اللہﷺ کے صحابی تھے۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی ولادت مکہ میں رسول اللہﷺکی ولادت باسعادت کے تقریباً ڈھائی سال بعد ٗاورپھروفات مدینہ میں آپﷺکی وفات کے تقریباًڈھائی سال بعد ہوئی۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ جاہلیت اورپھراسلام دونوں ہی زمانوں میں نہایت باوقار اوروضع داررہے،تمدنی ومعاشرتی زندگی میں انہیںہمیشہ ممتازمقام حاصل رہا، ظہورِ اسلام سے قبل بھی اُس معاشرے میں انہیںہمیشہ انتہائی عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، سب اہلِ مکہ اپنے اختلافات اورخاندانی جھگڑوں میں انہیں اپنا ’’ثالث‘‘ مقرر کرتے ، اورپھران کے ہرفیصلے کوبلاچون وچراتسلیم کیاکرتے تھے۔ رسول اللہﷺکوجب اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے نبوت عطاء کی گئی اورآپؐنے اعلانِ نبوت فرمایا…تب آپؐ کی اہلیہ محترمہ ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہاٗ ودیگر افرادِ خانہ کے بعد ٗسب سے پہلے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے دینِ اسلام قبول کیا، آپ ؐ کی مکمل تصدیق کی ، اوراس موقع پرکوئی دلیل یامعجزہ نہیں مانگا۔