اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
البتہ اہلِ علم نے ان میں باہم ’’فرقِ مراتب ‘‘اور’’تفاضل‘‘بیان کیاہے،جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے: ٭مجموعی طورپرتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سب سے بلندترین مقام ومرتبہ ان دس خوش نصیب ترین حضرات کاہے جنہیں ایک موقع پرخودرسول اللہﷺنے ایک ساتھ جنت کی خوشخبری سے شادکام فرمایاٗاوراسی مناسبت سے انہیں’’عشرہ مبشرہ‘‘ یا ’’العشرۃ المبشرون بالجنۃ‘‘ کے لقب سے یادکیاجاتاہے۔(۱) ٭اورپھران ’’عشرہ مبشرہ‘‘میں سے بلندترین مقام ومرتبہ چاروں ’’خلفائے راشدین‘‘ کا ہے ۔ ٭پھرحضرات ’’خلفائے راشدین‘‘میں فرقِ مراتب ان کی ترتیب کے مطابق ہے، یعنی خلیفۂ اول حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ، خلیفۂ دوم حضرت عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ، خلیفۂ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ، اورخلیفۂ چہارم حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ۔ ٭ہجرتِ مدینہ سے قبل دینِ اسلام قبول کرنے والوں کامقام ومرتبہ ہجرت کے بعداسلام قبول کرنے والوں سے بلندہے۔ ٭غزوۂ بدرمیں شرکت کرنے والوں کامقام ومرتبہ دوسروں سے زیادہ ہے۔ ٭بیعتِ رضوان کے موقع پرجوحضرات شریک تھے ٗان کامقام ومرتبہ دوسروں سے بڑھا ہوا ہے…نیزان کیلئے اللہ سبحانہ ٗ وتعالیٰ کی طرف سے بطورِخاص رضامندی وخوشنودی کا ------------------------------ (۱)ملاحظہ ہوحدیث:(ابوبکرفی الجنۃ ، وعمرفی الجنۃ، وعثمان فی الجنۃ، وعلی فی الجنۃ، وطلحۃ فی الجنۃ، والزبیرفی الجنۃ، وعبدالرحمن بن عوف فی الجنۃ، وسعدفی الجنۃ، وسعیدفی الجنۃ، وأبوعبیدۃ بن الجراح فی الجنۃ)(ترمذی[۳۷۴۷]عن عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ،ابواب المناقب)۔