جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
ونبیذ التمر والزبیب اذا طبخ کل واحد منہما ادنی طبخۃ حلال وان اشتد ہدایہ اخیرین ص493 اسی طرح کھجور اور منقے کی نبیذ کو پکانے کے بعد اگر اس میں نشہ بھی پیدا ہو جائے تو بھی امام ابو حنیفہ اور ابویوسف کے نزدیک وہ حلال ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہعرب میں مروجہ شراب کا ذکر کرتے ہوئے خمر کی تعریفیوں بیان کرتے ہیں۔ قَامَ عُمَرُ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ أَمَّا بَعْدُ نَزَلَ تَحْرِیمُ الْخَمْرِ وَہِیَ مِنْ خَمْسَۃٍ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَۃِ وَالشَّعِیرِ وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ بخاری رقم 5581 حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہمنبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا شراب کی حرمت نازل ہوئی اور یہ پانچ چیزوں سے بنائی جاتی تھی۔ انگور، کھجور، شہد، گندم اور جو۔ اور شراب وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعا لی عنہافرماتی ہیں: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ علیہ الصلوۃ والسلام سُئِلَ عَنْ الْبِتْعِ فَقَالَ کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ فَہُوَ حَرَامٌ بخاری رقم 5585 رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمسے ”بتع“ کے متعلق پوچھا گیا (جو کہ شہد سے بنائی گئی شراب ہے) تو آپعلیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: ہر وہ مشروب جو نشہ لائے وہ حرام ہے۔ کیا فقہ حنفیہ قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے ص28، 29