جی ہاں فقہ حنفی قرآن و حدیث کا نچوڑ ہے |
|
حدیث نمبر1 : رسولاکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا: لیس علی خائن ولا منتہب ولا مجتلس قطع مشکوٰۃ باب قطع السرقۃ ترمذی کتاب الحدود ص187، ابوداود کتاب السرقۃ ج2 ص247، ابن حبان العلل ج1 ص450، نسائی سرقہ ج2 ص261، ابن ماجہ ج2 ص67 خیانت کرنے والے پر لٹیرا پن سے مال لینے والے پر اور جھپٹا مار کے مال لینے والے پر ہاتھ کاٹنا نہیں ہے۔حدیث نمبر2 : رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ درخت پر لگے ہوئے پھل اور پہاڑوں پر چرنے والے جانوروں کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ہاں اگر کوئی شخص کسی پہاڑی جانور کو جانوروں کے باندھنے کی جگہ (طویلہ میں) لا کر باندھ دے یا پھل (میوے) کو (خشک ہونے کے بعد) کھلیان میں جمع کر دے تو اس کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا بشرطیکہ اس چیز کی قیمت ڈھال کی قیمت کے برابر ہو۔ مشکوٰۃ باب قطع السرقۃ فصل دوة، موطا امام محمد کتاب الحدود فی السرقۃحدیث نمبر3 : حضرت بسر بن ابو ارطاۃ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایالا تقطع الایدی فی السفر سفر میں ہاتھ نہ کاٹے جائیں۔ نسائی باب القطع فی السفرحدیث نمبر4 : جنادہ بن ابی امیہ سے روایت ہے کہ ہم بسر بن ارطاۃ کے ساتھ دریا کے سفر