دائرے سے باہر نکلئے تو محض دنیا ہے ، جو ہمارے مقصود وموضوع کے خلاف ہے ، اﷲ کی خوشنودی اسی دائرے میں ہے جسے شریعت نے متعین کردیا ہے، اس کے باہر کوئی چیز قابل قبول نہیں ہے۔ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے: إِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اﷲِ الْاِسْلَامَ ، اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اﷲ کے نزدیک دین محض اسلام ہے ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی دین لائق اعتنا نہیں ہے۔ فرمایا : وَمَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْاِسْلَامِ دِیْناً فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ وَھُوَ فِی الْآخِرَۃِ مِنَ الْخَاسِرِیْن(آل عمران :۸۵) جو کوئی اسلام کے علاوہ کوئی اور دین اختیار کرے گا ، وہ ہرگز قبول نہ ہوگا ، اورایسا شخص آخرت میں خائب وخاسر ہوگا۔ پس اے اﷲ پر اور دین اسلام پر ایمان رکھنے والو! اس ایک دین کے علاوہ کسی اور طریقے کی طرف نظر نہ اٹھاؤ، اسی میں عزت ہے ، اسی میں بلندی ہے ۔نکاح کی تقریب میں بھی اسی دین کی ہدایات کو سامنے رکھو اور دل کی خوشی اور انشراح کے ساتھ انھیں ہدایات پر کاربند رہو۔ نکاح میں برکت بھی ہوگی اور دنیا وآخرت میں سرخروئی بھی ہوگی۔ انشاء اﷲ
(ج:۹، ش: ۲،ربیع الثانی ، جمادی الاولیٰ ،جمادی الاخریٰ ۱۴۲۱ھ؍ اگست، ستمبر ،اکتوبر۲۰۰۰ء)
٭٭٭٭٭