سنت نبوی کا یہ عظیم الشان باب ہے ، ایک زبردست لازوال خزانہ ہے ، جو ایک مومن کے لئے بیش قیمت سرمایہ ہے۔
اس وقت ملت اسلامیہ پر جن حالات کی یلغار ہے ، حدیثوں کے خزانے میں ایک اہم دعا ہے، جسے ہر مومن کو حرزِ جان بنالینا چاہئے ۔ یہ دعا رسول اﷲ ا کی زبان مبارک سے ادا ہوئی ہے ، اس لئے اس کے بابرکت اور مقبول ہونے میں شبہ نہیں ۔ امام ترمذی ؒ نے حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲ عنہما سے نقل کیا ہے ، وہ فرماتے ہیں :
’’ بہت کم ایسا ہوتا تھا کہ رسول اﷲ ا (درج ذیل) ان کلمات کے ذریعے اپنے اصحاب کے لئے دعا کئے بغیر اٹھ جاتے ہوں ۔‘‘
اَلّٰلھُمَّ اقْسِمْ لَنَامِنْ خَشْیَتِکَ مَاتَحُوْلُ بِہٖ بَیْنَنَا وَبَیْنَ مَعَاصِیْکَ وَمِنْ طَاعَتِکَ مَا تُبَلِّغُنَا بِہٖ جَنَّتَکَ وَمِنَ الْیَقِیْنِ مَا تَھَوِّنُ عَلَیْنَا مُصِیْبَاتِ الدُّنْیَا وَمَتِّعْنَا بِأسْمَاعِنَا وَأبْصَارِنَا وَقُوَّتِنَا مَا أحْیَیْتَنَاوَاجْعَلْہُ الْوَارِثَ مِنَّا وَاجْعَلْ ثَارَنَا عَلیٰ مَنْ ظَلَمَنَا وَانْصُرْنَاعَلیٰ مَنْ عَادَانا وَلَاتَجْعَلْ مُصِیْبَتَنَا فِیْ دِیْنِنَا وَلَاتَجْعَلِ الدُّنْیَا أکْبَرَ ھَمِّنَا وَلَامَبْلَغَ عِلْمِنَا وَلَاتُسَلِّطْ عَلَیْنَا مَنْ لَّا یَرْحَمُنَا۔
ترجمہ :اے اﷲ! ہمیں اپنا اتنا خوف نصیب فرمایئے، جس کی وجہ سے آپ ہمارے درمیان اور گناہوں کے درمیان حائل ہوجائیں ، اور اپنی وہ طاعت نصیب فرمایئے ، جس کی وجہ سے آپ ہمیں اپنی جنت میں پہونچادیجئے ، اور اتنا یقین بخشئے جس کی وجہ سے آپ دنیا کی مصیبتیں ہمارے اوپر سہل فرمادیجئے ، اور ہم کو ہماری سماعت ، ہماری بینائی اور ہماری طاقت سے اس وقت تک استفادہ کا موقع دیجئے ، جب تک آپ کو ہم کوزندہ رکھیں ، اور اس کے خیر کو ہمارے بعد باقی رکھئے ، اور جو ہم پر ظلم کرے اس سے ہمارا انتقام لیجئے ، اور دنیا کو ہمارا مقصود اعظم نہ بنایئے ، نہ ہمارے علم کا منتہا بنایئے ، اور ہم پر کسی ایسے شخص کو مسلط نہ فرمایئے