(۱) تبلیغی جماعت کی دعوت ’’شیطانی دعوت ‘‘ جی ہاں ! فرقۂ اہلحدیث کے نزدیک نماز روزہ اور کلمۂ وایمان کی دعوت شیطانی دعوت ہے ، پھر جانے ایمانی دعوت کسے کہیں گے۔
(۲) ’’تبلیغی جماعت والوں کو مسجد میں نہ آنے دو‘‘ { وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ اَنْ یُذْکَرَ فِیْھَا اسْمُہٗ وَسَعیٰ فِیْ خَرَابِھَا }کاکوئی نیا مصداق ہونا چاہئے ، تجدد کا تازہ ترین شوق!
(۳) ’’تبلیغی نصاب ، منکر وموضوع احادیث سے بھرپور ہے ‘‘ جی ہاں ! جو حدیث آپ کے مطلب کی نہ ہو ، وہ سب بے تکلف منکر وموضوع ہے ، تبلیغی نصاب کی حدیثیں شاید آپ کا ساتھ نہیں دیتیں ، اس لئے اس میں جو کچھ ہے سب منکر وموضوع ہے۔
(۴) ’’تبلیغی جماعت کی توحید مشرکین سے بڑھ کر نہیں ہے ، یہ لوگ توحید اُلوہیت وعبادات میں فقیر ومعدوم ومفلس ہیں ،بلکہ مشرک ہیں ‘‘چلئے چھٹی ہوئی ، تبلیغی جماعت اسلام سے خارج کردی گئی ، اب کس کی مجال ہے کہ اس میں داخل کرے۔
(۵) ’’تبلیغی جماعت والوں کا کسب وکمال خبیث ہے ، اور شرک وبدعت وعقائد فاسدہ میں ملوث تبلیغی جماعت کے مشائخ بھی خبیث ہیں ‘‘ ؎
جواب تلخ می زیبد لب لعل شکر خارا
(۶) تبلیغی جماعت والوں کا لٹریچر بھی بدعت وضلالت اور شرک کی دعوت پر مشتمل ہے، واقعی سچ ہے، ؎
اس سادگی پہ کون نہ مرجائے اے خدا لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
آپ یہ نہ سوچئے کہ یہ دین کی خدمت نہیں ہے ، اس سے بڑی خدمت کیا ہوگی ، کہ خدمت گاروں کو گھونسہ لگاکر جگاتے رہاجائے ، کہیں یہ لوگ سونہ جائیں ۔
شکریہ جماعت اہلحدیث کا ! بار بار شکریہ !!
(ربیع الثانی تا جمادی الثانی ۱۴۱۶ھ؍ اکتوبر تا دسمبر ۱۹۹۵ء)
٭٭٭٭٭