ولکن اشغلوا أنفسکم بالذکر والتضرع کی أکفیکم
اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ میں اﷲ ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں ، میں ہی بادشاہوں کا مالک ہوں ، میں بادشاہوں کا بادشاہ ہوں ، بادشاہوں کے دل میرے قبضۂ قدرت میں ہیں ، بندے جب میری اطاعت کرتے ہیں تو میں بادشاہوں کے دلوں میں رحمت وشفقت ڈال دیتا ہوں ، اور جب وہ میری نافرمانی کرتے ہیں ، تو میں ان کے قلوب میں شدید غصہ اور انتقامی کیفیت پیدا کردیتا ہوں ، تو وہ انھیں مبتلائے عذاب کردیتے ہیں ، لہٰذا اے لوگو! تم بادشاہوں پربددعا کرنے میں اپنے آپ کو نہ لگاؤ، بلکہ مجھ سے دعا وتضرع میں لگ جاؤ، پھر میں تمہارا بہتر انتظام کردوں گا۔( مشکوٰۃ شریف ، کتاب الامارۃ)
اس حدیث کو بار بار پڑھنا چاہئے ، جب بددعا کرنے کی ممانعت ہے ، تو فضول تبصروں اور لغو تنقیدوں کی اجازت بھلا کب ہوسکتی ہے ، جو کام کرنے کا ہے اسے کرنا چاہئے۔
( جلد نمبر۴، شمارہ نمبر ۱،محرم ، صفر ، ربیع الاوّل۱۴۱۶ء؍جولائی ، اگست، ستمبر۱۹۹۵ء)
( ماہنامہ ضیاء الاسلام : جنوری ۲۰۱۰ء)
٭٭٭٭٭