شکل وصورت کو شریعت کے مطابق رکھو۔ داڑھی بڑھاؤ، مونچھوں کو ترشواؤ،٭ ہر ناجائز آمدنی سے پرہیز کرو،٭ غلط خرچ سے خود کو بچاؤ،٭ جھوٹ سے ، تہمت تراشی سے ، غیبت سے ، آبروریزی سے اپنی مجلسوں کو پاک رکھو،٭ مال بقدر نصاب ہو اور سال گزرجائے تو فوراً زکوٰۃ ادا کرو،٭ حج کی استطاعت ہوجائے تو بلاتاخیر حج کرو،٭ رمضان شریف کے روزے رکھو اور تراویح کا اہتمام کرو۔
یہ وہ چیزیں ہیں جن سے کوئی نہیں روک سکتا ، اتنا کرلو تو دیکھنا کیسا انقلاب آتا ہے ، جس کی آج طاقت نہیں ہے ، کل وہ کام آسان ہوگا ، کوئی حکومت کسی کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ، خیر وشر سب خدا کی قدرت میں ہے ، ان کی بات مانو اور اطمینان سے ان پر توکل کرو : وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اﷲِفَھُوَ حَسْبُہٗ، (سورۃ الطلاق: ۳) جو اﷲ پر بھروسہ کرتا ہے، اﷲ اس کو کافی ہے۔
قُلْ ھُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِہٖ وَعَلَیْہِ تَوَکَّلْنَا فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ ھُوَ فِیْ ضَلَالٍ مُّبِیْنٍ۔( سورۃ الملک) کہہ دو وہی رحمن ہے ، اسی پر ہم ایمان لائے اور اسی پر ہم نے توکل کیا، جلد ہی تم کو معلومہوجائے گا کہ کھلی ہوئی غلطی اور گمراہی پر کون تھا۔
( اکتوبر ۲۰۰۱ء)
٭٭٭٭٭