سائنس دانوں نے زمین میں پلیٹیں تو دیکھ لیں جو سرک رہی ہیں ، ان کے سرکنے کی مقدار کو بھی ناپ لیا ، لیکن جو ذات ان پلیٹوں کو سرکارہی ہے ،پھر انھیں ٹکرارہی ہے اس کو نہیں جانتے ، اس سے آنکھیں بند کئے ہیں ، سائنس کے مارے ہوئے لوگ آنکھیں بند کریں یا کھولیں ، جن کی آنکھیں اﷲ کی طرف کھلی ہوی ہیں ، جنھیں ایمان نصیب ہے وہ کیوں زبر دستی آنکھیں بند کرتے ہیں ؟
ایمان والو! تمہارا ایمان واعتقاد اور تمہارے اعمال واحوال آسمانوں کے فیصلے بن جاتے ہیں ، تمہاری درستگی ہوجائے تو دنیا کو عارضی ہی سہی مگر بہت راحت مل جائے گی ۔
فاعتبروا یا اولی الابصار
( مارچ ۲۰۰۱ء)
٭٭٭٭٭