پورے سال ہوتارہتا تھا ، لیکن رمضان میں نازل ہونے کامطلب یہ ہے کہ پورے سال میں جتنا اتر چکا ہوتاتھا، جبرئیل امین رمضان شریف میں اسے دوبارہ آپ کو سناتے تھے اور آپ انھیں سناتے تھے ، پھر جو اﷲ کو منظور ہوتا باقی رکھا جاتا، اور جو چاہتے اسے منسوخ کردیاجاتا۔ ( ج:۱، ص: ۱۹۴)
رمضان شریف میں تلاوت کی ایک بہار یہ بھی ہے کہ دوحافظ اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو سناتا ہے ، پھر اپنی اپنی تراویح میں دونوں پڑھتے ہیں ، اس کے بعد صاحب توفیق ہوتے ہیں تو تہجد میں بھی تلاوت کرتے ہیں ۔
تیسرا طریقہ یہ ہے کہ حفاظ ہوں یا ناظرہ خواں ، ترتیب سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہین ، اور کئی کئی ختم پڑھتے ہیں ، رمضان شریف میں اﷲ کا فضل ہے ، تلاوت کی خوب بہار ہوتی ہے ، مردہ سے مردہ قلب اس ماہِ مبارک میں اچھا خاصا زندہ ہوجاتا ہے ، حق تعالیٰ توفیقات سے نوازتے ہیں ، دعائیں قبول کرتے ہیں ، فرشتوں کو بھیجتے ہیں کہ وہ عبادت گزاروں کی خلوتیں میں پہونچیں ، ان سے مصافحہ کریں ، ان کے لئے دعائیں کریں ۔ خوش نصیبی کا یہ مہینہ ہر مسلمان کے لئے مبارک ہو۔ وفقنا اﷲ سبحانہ للخیرات والبرکات فی ھٰذا الشھر المبارک ورزقنا اﷲ سبحانہ النصیب الاعظم ۔
(ستمبر ۲۰۰۸ء)
۹۹۹۹۹