سے ، آنکھ کان سے اور جسم وجان سے اچھے اعمال کا صدور ہو۔ یہی اعمال آغوشِ رحمت میں پہونچ کر اس دنیا کے حالات کو درست کرائیں گے ، اور اس کے لئے رمضان کا مبارک مہینہ بہت ہی سازگار ہے۔
روزہ کااہتمام کریں ، روزے کو مکروہات سے بچانے کا اہتمام کریں ، یہ عبادت دن کی ہمہ وقت عبادت ہے ، اس کو فضولیات اور گناہ کے کاموں میں مبتلا ہوکر برباد اور بے روح نہ بنائیں ، دنیاوی کاموں کو گھٹا کر عبادت کے کاموں کو بڑھادیں ، قرآن کریم کی تلاوت ، ذکر اﷲ کی کثرت ، مساجد میں حاضری اور تراویح کی پابندی کااہتمام کریں ۔ ہوسکتا ہے کہ یہی محنت سال بھر کی برکتوں کو سمیٹ کر آپ کے دامن میں ڈال دے ،اور پھر پورے سال اس سے آپ مستفید ہوتے رہیں ، یہ تجربہ ہے کہ اعمال خیر کے اعتبار سے جس کا رمضان بخیر وعافیت گزرگیا وہ پورے سال اس خیر وعافیت کا فائدہ پاتا رہتا ہے۔
(شعبان،رمضان ۱۴۲۱ھ؍نومبر، دسمبر ۲۰۰۰ء)
٭٭٭٭٭