گے ۔ ان شاء اﷲ
۱ ----- ملحوظات:(اداریہ) جس میں مختلف اور متنوع موضوعات پر ادارہ کی طرف سے اظہار خیال ہوگا۔
۲ ----- انوار القرآن یا انوار السنۃ:ان دونوں عنوانوں میں سے کسی ایک یا دونوں کے لئے ہر ماہ چند صفحات مخصوص ہوں گے ، اہل حضرات سے درخواست ہے کہ ان دونوں موضوعات پر اپنے رشحات قلم ارسال فرمائیں ۔
۳ ----- علمی ودینی واصلاحی مقالات۔
۴ ----- گاہے گاہے بازخواں ۔۔۔۔۔۔۔۔: اس موضوع کے تحت اکابر سلف کے اقوال وتحریرات کی تلخیص ، ان کے واقعات وحکایات اورا ن کے مضامین کے ترجمے پیش کئے جائیں گے۔
۵ ----- استفسار وجواب: اس عنوان کے تحت فتاویٰ ، قارئین کے علمی ودینی سوالات کے جواب ، اشکالات کے حل پیش کئے جائیں گے ، ان سارے موضوعات میں اہل علم کو حصہ لینے کی دعوت ہے۔
۶ ----- جدید مطبوعات پر تبصرے۔
ان کے علاوہ حسب ضرورت دوسرے دینی موضوعات پر بھی مفید مضامین شائع کئے جائیں گے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے اس کا اجراء ہورہا ہے، اور اتفاق یہ ہے کہ ۱۹۹۶ء کا پہلا مہینہ جنوری ہے۔ اﷲ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ اس رسالہ سے مفید دینی خدمت انجام پائے ، ہمارے عزائم میں برکت ہو ، رسالہ استقلال ودوام کے ساتھ نکلتا رہے، اور خالق کے حضور شرف قبول پائے۔ آمین یا رب العالمین
٭٭٭٭٭