پیغمبر جناب محمد رسول اﷲ انے دی ہے ، اس کے خلاف جتنی راہیں ہیں ، سب سے قطعی اجتناب کیا جائے ۔ رسول اﷲ اکا ارشاد ہے کہ : لایومن أحدکم حتیٰ یکون ھواہ تبعاً لماجئتُ بہ ۔ آدمی اس وقت تک صاحب ایمان نہیں ہوگا جب تک اس کے ارادے اور اس کی خواہش میرے لائے ہوئے دین کے مطابق نہ ہوجائے ۔
ان اداریوں کی دعوت اسی حدیث کی تعمیل ہے، مختلف انداز سے ، اسی موضوع پر دل کے تاثرات قلم سے ٹپک ٹپک کر کاغذ کے سینے پر ثبت ہوئے۔ میں سوچتا رہا کہ اس مجموعے کا نام’’حدیث دردِ دل‘‘ ہونا مناسب ہے ۔ خدا کرے یہ دردِ دل عام ہو ، اور اﷲ تعالیٰ اس کے واسطے سے قلوب واحوال میں خواش گوار تبدیلی پیدا فرمائیں ۔
اعجاز احمد اعظمی
۱۷؍ ربیع الاول ۱۴۳۳ھ
۱۰؍ فروری ۲۰۱۲ء جمعہ
٭٭٭٭٭