اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
جہاں وہ محض اللہ کے دین کی خدمت اورنشرواشاعت کی خاطر گئے تھے، اللہ کے بندوں کواللہ کادین سکھانے کی غرض سے وہاں پہنچے تھے…جوکہ یقینامقدس ترین فریضہ ہے ، بلکہ ’’پیشۂ پیغمبری‘‘ہے،اللہ کی رضاکی خاطریہی مقدس ترین فریضہ سرانجام دیتے ہوئے ، رسول اللہﷺکے یہ انتہائی جلیل القدرصحابی حضرت معاذبن جبل رضی اللہ عنہ ۱۸ھمیں محض اڑتیس سال کی عمرمیں ٗاس جہانِ فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۱۱/جمادیٰ الأولیٰ۱۴۳۶ھ ، مطابق۲/مارچ ۲۰۱۵ء بروزپیریہ باب مکمل ہوا۔ یوں الحمدللہ آج (بعدنمازِمغرب)یہ کتاب بھی مکمل ہوگئی۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّاْ اِنَّکَ اَنْتَ الْسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ، وَتُبْ عَلَیْنَاْ اِنَّکَ اَنْتَ الْتَّوَاْبُ الْرَّحِیْمُ ، اَللّھُمَّ احشُرنَا مَعَ النَّبِیّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّھَدَائِ وَالصَّالِحِین ، وَارزُقنَا صُحبَۃَ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ ﷺ وَأصحَابِہٖ فِي جَنَّاتِکَ جَنَّاتِ النَّعِیم، بِرَحمَتِکَ یَا أرحَمَ الرَّاحِمِینَ ، سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ العِزَّۃِ عَمَّا یَصِفُوْنَ ، وَسَلَامٌ عَلَیٰ الْمُرْسَلِیْنَ ، وَالْحَمْدُلِلّہِ رَبِّ الْعَالمِیْنَ۔