اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
۷…سرحدی علاقوں میں گشت کی غرض سے مستقل سرحدی حفاظتی فوج تشکیل دی گئی۔ ۸…مستقل احتیاطی فوج تشکیل دی گئی جس میں تیس ہزارگھوڑے تھے۔ ۹…فوجیوں کیلئے باقاعدہ وظیفہ اورتنخواہیں مقررکی گئیں۔ ۱۰…ہرفوجی کیلئے ہرچھ ماہ بعدباقاعدہ چھٹی کی سہولت مہیاکی گئی۔ ۱۱…باقاعدہ عدالتی نظام رائج کیاگیا ٗنیزقاضی مقررکئے گئے۔ ۱۲…بیت المال قائم کیاگیا۔ ۱۳…رقبوں اورسڑکوں کی پیمائش کی گئی۔ ۱۴…مردم شماری کی گئی۔ ۱۵…کاشتکاری کانظام قائم کیاگیا،اس مقصدکیلئے متعددنہریں کھدوائیں ٗملک کے طول وعرض میں آبپاشی کے نظام کوبہتربنایاگیا۔ ۱۶…مفتوحہ علاقوں میں چارہزارنئی مساجدتعمیرکی گئیں۔ ۱۷…مساجدمیں روشنی کاانتظام کیاگیا۔ ۱۸…اماموں ٗ مؤذنوں ٗ اورخطیبوں کیلئے باقاعدہ وظائف مقررکئے گئے۔ ۱۹…معلمین اورمدرسین کیلئے باقاعدہ وظائف مقررکئے گئے۔ ۲۰…’’نظامِ وقف‘‘قائم کیاگیا۔ ۲۱…غلہ واناج ودیگرغذائی اجناس کی حفاظت کی غرض سے ملک کے طول وعرض میں متعددبڑے بڑے گودام تیارکئے گئے۔ ۲۲…اسلامی ریاست کاباقاعدہ سکہ جاری کیاگیا۔ ٭…ملکی نظم ونسق سے متعلق ان شاندارکارناموں ٗبے مثال خدمات ٗاوریادگاراقدامات