اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
ان کی قبربھی نہیں دیکھ سکیں گے…کیونکہ کچھ اندازہ ہی نہیںہوسکا کہ بیچ سمندرمیں یہ اتنی ذرہ سی خشکی…آخریہ ہے کونسی جگہ…؟ یوں رسول اللہﷺکے یہ جلیل القدرصحابی حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ … اگرچہ ہمیشہ کیلئے اپنوں سے بہت دورچلے گئے…اُس گمنام جگہ پر…لیکن اپنوں سے اس دوری کایقیناانہیں کوئی غم نہیں ہوگا…کیونکہ وہ ان تمامتردوریوں کے باوجوداپنے ’’اللہ‘‘سے تویقینابہت قریب تھے… اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۱۹/ربیع الثانی ۱۴۳۶ھ ، مطابق۸/فروری ۲۰۱۵ء بروزاتوار یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ