اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
یہ سوچ کرکہ ہم اوپراوررسول اللہﷺنیچے…؟یہ کیسے ہوسکتاہے؟ وہ چھوٹاساگھرتومدینہ کے نخلستان میں تھا(جہاں اب مسجدِنبوی پوری آب وتاب کے ساتھ آبادہے) مگر…وہاں سے ہزاروں میل دوراستنبول میں یہ اپنی آخری آرامگاہ (جوکہ بحکمِ الٰہی جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہوگی)میں ابدی نیندسورہے ہیں…یقینایہ اسی جذبے کاکرشمہ ہے جواللہ کے دین کی سربلندی کی خاطران کے دل میں موجزن تھا…ان کایہی مبارک جذبہ آج بھی اہلِ ایمان کودعوتِ غوروفکردے رہاہے… اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۱۲/ربیع الثانی ۱۴۳۶ھ ، مطابق یکم فروری ۲۰۱۵ء بروزاتوار یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ