اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
آتے جاتے رہاکرو،انہیں سلام کیاکرو،قسم ہے اُس اللہ کی جس کے قبضے میں میری جان ہے ، قیامت تک جب بھی کوئی انہیں سلام کرے گا تویہ اس کے سلام کاجواب دیں گے‘‘۔ اس کے بعدآپﷺخودبھی اکثروبیشتراُحدتشریف لے جایاکرتے ،شہدائے اُحدکوسلام کرتے ، اوران کیلئے دعائے خیرفرمایاکرتے تھے… اسی کے ساتھ رسول اللہﷺکے جلیل القدرصحابی حضرت مصعب بن عمیررضی اللہ عنہ کا ذکرِخیر مکمل ہوا۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں ، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۵/ربیع الأول ۱۴۳۶ھ ، مطابق۲۷/دسمبر ۲۰۱۴ء بروزہفتہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ