اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
’’لوگو!میں ابوبکرکے ہاتھ پربیعت کررہاہوں،تم سب بھی انہی کے ہاتھ پربیعت کرلو، یہی رسول اللہﷺکے جانشیں ہیں‘‘۔(۱) اس پروہاں موجودسبھی افرادنے بڑی تعدادمیں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔ کبارِصحابہ کرام میں سے چندافراداس وقت وہاں موجودنہیں تھے ، جنہوں نے بعدمیں مسجدِنبوی میں بیعت کی۔ یوں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کوبالاتفاق رسول اللہ ﷺکے جانشین اور’’خلیفۂ اول‘‘ کی حیثیت سے منتخب کرلیاگیا۔ خلافت کی ذمہ داری سنبھالنے کے فوری بعدحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے مختصرخطبہ دیتے ہوئے فرمایا: (أیُّھَا النَّاس! اِنِّي وُلِّیْتُ عَلَیکُم وَلَستُ بِخَیرِکُم ، اِن أحسَنْتُ فَأعِینُونِي ، وَاِن أسَأتُ فَقَوِّمُونِي ، الصِّدقُ أَمَانَۃ ، وَالکَذِبُ خِیَانَۃ ، الضَّعِیفُ فِیکُم قَوِيٌّ عِندِي حَتّیٰ أُرجِعَ اِلَیہِ حَقَّہٗ ، وَالقَوِيُّ فِیکُم ضَعِیفٌ عِندِي حَتّیٰ آخُذَ مِنہُ حَقَّہٗ ، أطِیعُونِي مَا أطَعتُ اللّہَ وَ رَسُولَہٗ ، فَاِن عَصَیتُ اللّہَ وَ رَسُولَہٗ فَلَا طَاعَۃَ لِي عَلَیکُم) ترجمہ:’’لوگو!میں تمہاراامیرمقررکیاگیاہوں ٗحالانکہ میں تم سے افضل نہیں ہوں۔اگرمیں اچھے کام کروں توتم میری مددکرنا،غلطی کروں تواصلاح کرنا۔سچ امانت ہے،جبکہ جھوٹ خیانت ہے۔تم میں سے جوشخص کمزورہے ،وہ میرے نزدیک طاقتورہے جب تک میں اسے اس کاحق نہ دلادوں۔اورتم میں سے جوکوئی طاقتورہے، میرے نزدیک وہ کمزورہے، تاوقتیکہ میں اس سے حقدارکاحق وصول نہ کرلوں۔تم میری اطاعت کروجب تک میں اللہ اوراس کے رسول ؐکی اطاعت کروں۔ اور اگرمجھ سے کوئی ایساعمل سرزدہوجس میں اللہ اور ------------------------------ (۱) ملاحظہ ہو:صحیح بخاری [۳۶۶۸] کتاب(نمبر۶۲) فضائل الصحابہ ،باب(نمبر۵) قول النبی ﷺ لوکنت متخذاً خلیلاً…