اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
طرف سے مسلسل انکارکاسلسلہ جاری رہا… رسول اللہﷺنے جب یہ عجیب وغریب صورتِ حال دیکھی توآپؐ اپنی جگہ سے اٹھے ، اورزیدکوہمراہ لئے ہوئے سیدھے بیت اللہ کے قریب پہنچے جہاں اُس وقت حسبِ معمول قریش کے معززافرادبڑی تعدادمیں موجودتھے،آپؐ نے وہاں پہنچنے کے بعدان تمام سردارانِ قریش کومخاطب کرتے ہوئے بآوازِبلندیوں کہا’’اے جماعتِ قریش گواہ رہنا، آج سے یہ زیدمیرابیٹاہے‘‘ زیدکے باپ اورچچانے جب یہ منظردیکھاتویہ سوچ کرکافی مطمئن ہوگئے کہ ’’ہمارابیٹا زید یہاں مکہ میں معززترین خاندانِ بنوہاشم میں پرورش پائے گا…مزیدیہ کہ جب وہ خود یہاں خوش ہے ،توپھرہمیں اورکیاچاہئے ؟‘‘ اوریوں وہ دونوں مسرورومطمئن اورہنسی خوشی مکہ سے واپس اپنے علاقے کی جانب روانہ ہوگئے،اورپھراپنے علاقے میں پہنچنے کے بعدزیدکی ماں کوبھی یہ کہہ کرخوب مطمئن کردیاکہ ہمارا بیٹاوہاں مکہ میں بہت خوش ہے ، وہاں ایک بہت ہی معززترین اورانتہائی شریف النفس انسان نے اسے اپنامنہ بولابیٹابنالیاہے،مزیدیہ کہ اب وہ گم شدہ تونہیں ہے ،بلکہ ہمیں اب اس کاٹھکانہ معلوم ہے ،لہٰذاجب ہماراجی چاہے گاہم وہاں جاکراس سے مل لیاکریں گے۔ اِدھرمکہ شہرمیں بیت اللہ کے قریب تمام سردارانِ قریش کی موجودگی میں رسول اللہﷺنے جب اپنے اس نوعمرغلام (زید)کواپنامنہ بولابیٹابنانے کااعلان کیاتھا،تبھی سے تمام شہرمکہ میں لوگ اسے ’’زیدبن محمد‘‘کے نام سے پکارنے لگے تھے۔ اسی کیفیت میں وقت گذرتارہا…حتیٰ کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے اپنے حبیبﷺکو