اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
مسلسل معذرت کا اظہار کیا ۔ نیزاس سے ان کے دل میں موجودرسول اللہ ﷺ کے اس مذکورہ بالا ارشاد(بلکہ آپؐ کے تمام ارشادات وفرمودات) پرمکمل اورغیرمتزلزل یقین وایمان کااظہارہوتاہے …کیونکہ اسی یقین وایمان کی وجہ سے انہوں نے اس دنیاسے رخصت ہوتے وقت بالکل آخری دنوںمیں اپنی صاحبزادیوں کواس چیز(یعنی ہررات سورۃ الواقعہ کی تلاوت)کی تاکید وتلقین فرمائی۔ مزیدیہ کہ اس طرح ہمیشہ کیلئے تمام مسلمانوں کوبھی فقروفاقہ اورتنگدستی سے حفاظت ونجات کیلئے یہ نافع ومفیدنسخۂ اکسیربتاگئے۔ اورپھررسول اللہ ﷺکے یہ جلیل القدرصحابی حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ اس چند روزہ علالت کے بعدمدینہ منورہ میں ۳۲ھمیں تقریباًساٹھ سال کی عمرمیں اس دنیائے فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے،تجہیزوتکفین کے موقع پرخلیفۂ وقت حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ پیش پیش رہے ،نمازِجنازہ بھی انہوں نے ہی پڑھائی ، اور پھر مدینہ کے قبرستان’’بقیع‘‘میں انہیں سپردِخاک کردیاگیا۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں ٗ اورہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ نیزتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم أجمعین کی صحبت ومعیت سے نوازیں ۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۱۴/صفر ۱۴۳۶ھ ، مطابق۶/دسمبر ۲۰۱۴ء بروزہفتہ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ