اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
صہیب رومی رضی اللہ عنہ مسجدِنبوی میں امامت کے فرائض انجام دیتے رہے… اورپھرحضرت عمرؓکی وصیت کے مطابق ان کی نمازِجنازہ بھی انہوں نے ہی پڑھائی۔ مدینہ میں وقت گذرتارہا…آتے جاتے موسموں کاسفرجاری رہا…حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ مرورِ زمانہ کے ساتھ کافی ضعیف اورعمررسیدہ ہوگئے…اورتب انہوں نے تمام کام کاج چھوڑکربس گوشہ نشینی اختیارکرلی ،اورصرف عبادت میں ہی تمام وقت گذارنے لگے… آخرخلیفۂ چہارم حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے دورِخلافت میں ۳۸ھ میں ۷۲سال کی عمرمیں مدینہ میں ان کاانتقال ہوگیا…اوریوں رسول اللہﷺکے یہ جلیل القدرصحابی حضرت صہیب بن سِنان رومی رضی اللہ عنہ اس جہانِ فانی سے کوچ کرتے ہوئے اپنے اللہ سے جاملے۔ مدینہ منورہ کے قبرستان ’’بقیع‘‘میں انہیں سپردِخاک کیاگیا۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں ٗ اورہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ نیزتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم أجمعین کی صحبت ومعیت سے نوازیں ۔ ------------------------------ الحمدللہ آج بتاریخ ۱۱/صفر ۱۴۳۶ھ ، مطابق۳/دسمبر ۲۰۱۴ء بروزبدھ یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ