اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
نقشِ قدم پرچلنے کے جذبے سے ہمیشہ سرشاررہیں۔ اسی جذبے کے تحت اس ناکارہ وناتواں بندۂ عاجزکے دل میں اس بارے میں کچھ تحریر کرنے کی تمنابیدارہوئی ہے۔ یقینایہ کام انتہائی محنت طلب ہے…جبکہ ہمت اورحوصلے کامکمل فقدان ہے…اس سے بھی بڑھ کریہ کہ اپنی بے بضاعتی اورکم مائیگی کااحساس شدت کے ساتھ دامن گیرہے… لیکن اس کے باوجودبس اللہ کانام لے کرآج میں ناچیزاس کام کاآغازکررہاہوں…اس یقین وایمان کے ساتھ کہ بندے کاکام تومحض اتناہے کہ کارِخیرکاآغازکردیاجائے، آگے اللہ ارحم الراحمین کے حوالے…منزل تک پہنچانااسی کاکام ہے…وماتوفیقی الاباللہ، علیہ توکلت والیہ اُنیب… اس موقع پردل میںیہ تمنااورحسرت بھی شدت کے ساتھ موجودہے کہ اگرچہ حقیقت کی دنیا میں رسول اللہﷺ ٗنیز آپؐ کے جاں نثار صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دیدار اور زیارت وملاقات کاشرف تونصیب نہیں ہوسکا…لیکن اس کتاب کوتحریرکرتے وقت ’’تصورکی دنیا‘‘میں ہی چندگھڑیاں ان کی معیت میں گذرجائیں گی…شایدیہی چیزاس ناکارہ کیلئے ’’سرمایۂ حیات‘‘ اورپھرآخرت میں ’’وسیلۂ نجات‘‘ بن جائے…شایدیہی اندازِفکر…اوریہ محنت وکوشش وہاں جنت الفردوس میں واقعی ان حضرات کی صحبت ومعیت کاسبب بن جائے…وماذلک علیٰ اللہ بعزیز۔ خلیق احمد مفتی ۷/جمادیٰ الثانیہ ۱۴۳۵ھ۔مطابق ۷/اپریل ۲۰۱۴ء پوسٹ بکس نمبر:1625عجمان،متحدہ عرب امارات khaleeqmufti@hotmail.com