اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ و سلم |
وسٹ بکس |
|
یہ ہے مظلوم عثمان بن عفان (رضی اللہ عنہ )کی المناک داستان…اہلِ ایمان تاقیامت جب بھی یہ داستان پڑھیں گے…تویقینایہ داستان انہیں خون کے آنسورُلاتی رہے گی۔ خلیفۂ سوم ذوالنورین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ یہ جواتنابڑاظلم ہوا، اور یہ اتنابڑاجوفتنہ پیش آیا…اس کے برے نتائج ٗ ناقابلِ تلافی نقصانات ٗ اورمنفی اثرات آج تک مسلسل جاری وساری ہیں…یہی فتنہ مختلف اوقات میں مختلف شکلیں بدلتاہوا آگے بڑھتارہااورتباہیاں پھیلاتارہا،جس کے نتیجے کے طورپرکتنے ہی مزیدفتنے پیداہوتے رہے، باہمی جنگوں اورخونریزیوں کی نوبت آتی رہی۔ غرضیکہ امتِ مسلمہ میں آج تک جو افتراق وانتشارہے ، نفرتوں اورتفرقہ بازیوں کاجو لامتناہی سلسلہ ہے…یہ سب اسی کا اثرہے…اسی کانتیجہ ہے…بلکہ اسی کا ’’وبال‘‘ہے…!(۱) اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں ان کے درجات بلندفرمائیں، نیزہمیں وہاں اپنے حبیبﷺ اورتمام صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی صحبت ومعیت کے شرف سے سرفرازفرمائیں۔ ------------------------------ (۱)مزیدتفصیل کیلئے ملاحظہ ہو: البدایۃ والنہایۃ ، از:ابن کثیر،بتحقیق الدکتورعبداللہ بن عبدالمحسن الترکی، طبعۃ: دارہجرللطباعۃ والنشر۔جلد:۱۰،صفحات:[۲۷۰۔۳۹۸]۔ الحمدللہ آج بتاریخ ۲۳/رمضان ۱۴۳۵ھ ، مطابق ۲۱/جولائی ۲۰۱۴ء بروزپیر یہ باب مکمل ہوا۔ رَبَّنَا تَقَبَّل مِنَّا اِنّکَ أنتَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ، وَتُب عَلَینَا اِنَّکَ أنتَ التَوَّابُ الرَّحِیمُ