ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
گفت پیغمبر کہ چوں کو بی درے عاقبت بینی ازاں درہم سرے پیغمبرعلیہ السلام نے فرمایا کہ جو کسی دروازے کو کھٹکھٹا تا رہے گا تو اس دروازے سے ضرور کوئی سربرآمد ہو گا یعنی جو اﷲ تعالیٰ کا ذکر کر ے گا ا ﷲ تعالیٰ اس کو ضرور ملیں گے ۔لہٰذا ان کا نام لیے جائیں،اس کی بھی فکر نہ کریں کہ دروازہ کب کھلے گا ۔ جیسا کہ خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرما تے ہیں ؎ کھولیں وہ یا نہ کھولیں در اس پہ ہو کیوں تری نظر تو تو بس اپنا کام کر یعنی صدا لگائے جا عاشق نہ شد کہ یار بحالش نظر نہ کرد اے خواجہ درد نیست و گر نہ طبیب ہست دنیا میں اﷲ کا کوئی عاشق ایسا نہیں ہوا جس نے اﷲ کو چاہا ہو اور اﷲ تعالیٰ نے اس پر نظرِ کرم نہ فرمائی ہو۔ اے مخاطب! تیرے اندر ہی درد نہیں ہے ورنہ طبیب تو موجود ہے۔اطمینانِ قلب اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ ارشادفرمایا کہ دنیا میں جتنے لوگ ہیں خواہ مؤمن ہوں یا کافر، غریب ہوں یا امیر، بادشاہ ہوں یا فقیر غرض تمام لوگ جتنی محنتیں کر رہے ہیں چاہے وہ تجارت اور بزنس کے میدان میں ہوں یا تعلیم کےمیدان میں ہوں یا ملازمت ونوکری کے میدان میں ہوں اور چاہے وہ نیکی کا کام کر رہے ہوں یا گناہ کا، سب کا مقصد ایک ہے اور وہ ہے اطمینانِ قلب۔ پوری کائنات اطمینان اور چین تلاش کرنے کے لیے محنتیں کر رہی ہے۔ معلوم ہوا کہ اطمینانِ قلب بین الاقوامی اور انٹرنیشنل محبوب اور مطلوب چیز ہےلیکن جب سب کا مقصد ایک ہے تو اس کا طریق کار الگ کیوں ہے؟ کوئی سمجھتا ہے کہ مجھ کو مال سے چین ملے گا اس لیےتجارت