ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
معمولات برائے سالکین ۱)… تلاوتِ قرآن پاک… ایک پارہ۔ ۲)… مناجات مقبول… ایک منزل۔ ۳)… ہر عمل میں سنت کی اتباع۔ ۴)…لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ… سو بار۔ لَاۤاِلٰہَ پر ہلکا سا دھیان کریں کہ میری لَاۤاِلٰہَ عرشِ اعظم تک پہنچ گئی اور اِلَّااللہْ پر سوچیں کہ اللہ کا نور میرے دل میں داخل ہو رہا ہے، نور کا ایک ستون عرش سے میرے دل تک لگا ہوا ہے جس سے نور آرہا ہے، ہلکا سا دھیان کافی ہے۔مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَھَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ یعنی لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ اور اللہ میں کوئی حجاب اور پردہ نہیں ہے۔ ۵)… اَللہْ اَللہْ … سو بار۔ پہلے اللہ پر جل جلالہٗ کہنا واجب ہے یہ سوچیں کہ ایک زبان منہ میں ہے اور ایک زبان دل میں ہے زبان اور دل دونوں سے اللہ نکل رہا ہے، ہلکا دھیان کافی ہے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں۔ ۶)… استغفار ایک سوبار(۷)درود شریف ایک سو بار۔ ۸)…بہشتی زیور کا ساتواں حصہ اور احقر کی کتاب’’روح کی بیماریاں اور ان کا علاج‘‘ کا مطالعہ ۔ نوٹ: تحمل سے زیادہ وظائف پڑھنا سخت مضر ہے۔ لہٰذا جب تھکاوٹ محسوس ہو فوراً وظیفہ بند کردیں اور جس قدر آسانی سے وظیفہ پڑھیں اتنا ہی کافی ہے۔اور چھ گھنٹہ سونا (دن رات میں ملا کر) ضروری ہے،نیند کم ہو تو فوراً طبیب سے رجوع کریں اور وظیفہ ملتوی کریں ورنہ خشکی بڑھ جائے گی۔معمولات برائے خواتین ۱)… تلاوتِ قرآن پاک… ایک پارہ۔ ۲) …مناجات مقبول… ایک منزل۔ ۳)…ہر عمل میں سنت کی اتباع۔ ۴)…سُبْحَانَ اللہ … تین سو بار۔ ۵)…لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ… سو بار۔ لَاۤاِلٰہَ پر ہلکا سا دھیان کریں کہ میری لَاۤاِلٰہَ عرش اعظم تک پہنچ گئی اور اِلَّااللہْ پر سوچیں کہ اللہ کا نور میرے دل میں داخل ہو رہا ہے نور کا ایک ستون عرش سے میرے دل تک لگا ہوا ہے جس سے نور آرہا ہے، ہلکا سا دھیان کافی ہے۔