ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن میرے ساتھ سب آدمیوں سے زیادہ قرب رکھنے والا وہ ہوگا جو مجھ پر کثرت سے درود بھیجتا ہو۔ روایت کیا اس کو ترمذی نے۔؎ حضرت ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سے ملائکہ زمین میں سیاحت کیا کرتے ہیں اور میری اُمت کا سلام مجھ کو پہنچاتے ہیں۔ روایت کیا اس کو نسائی اور دارمی نے۔؎ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص ذلیل و خوار ہو جس کے سامنے میرا ذکر کیا جاوے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ روایت کیا اس کو ترمذی نے۔؎درود شریف کی ایک عجیب خصوصیت ارشاد فرمایاکہ میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ جو کہ حضرت حکیم الامت تھانوی صاحب سے صرف سات برس چھوٹے تھے اور حضرت کے بہت پرانے خلفاء میں سے تھے اور دوسرے خلفاء بھی حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں بااَدب بیٹھتے تھے،وہ فرماتے تھے کہ صرف درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اﷲ تعالیٰ کا نام بھی نکلتا ہے اوررسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا نام بھی نکلتا ہے، دونوں نام ایک ساتھ نکلتے ہیں،درود شریف کے علاوہ اور کوئی عبادت ایسی نہیں جس میں دونوں نام ساتھ ساتھ نکلیں ؎ یا رب تو کریمی و رسولِ تو کریم صد شکر کہ ما ایم میان دو کریم اے میرے رب! آپ کریم ہیں اور آپ کا نبی بھی کریم ہے، سینکڑوں شکرہے کہ ہم دو کریم ------------------------------