ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
وظیفہ بتا دیں کہ خودبخود زبان سے اللہ نکلتا رہے تو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے جواب میں فرمایا کہ توبہ کرو اس بات سے۔ ایک اللہ جو اپنے ارادہ سے نکلے ایک کروڑ بلاارادہ اللہ اللہ سے افضل ہے اس لیے حضرت مولانا حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ عارف کی دو رکعت غیر عارف کی ایک لاکھ رکعت سے افضل ہے۔لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ کی فضیلت ارشادفرمایا کہ حدیث شریف میں ہے کہ جو روزانہ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی ایک تسبیح پڑھ لے اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن اس کا چہرہ چودہ تاریخ کے چاند کی طرح چمکا دیں گے اور جس کا چہرہ اﷲ چمکائے گا تو اس کے گناہوں کو بھی معاف کر دے گا اور منہ کالا کرنے والے اعمال سے اس کی حفاظت کرے گا اور گناہوں کو معاف کرکے ندامت کی برکت سے اتنے عالی مقام پر پہنچائے گاکہ بعض تقدّس پرناز کر نے والے اس مقام پر نہیں پہنچ سکتے کیوں کہ اﷲ کو ناز پسند نہیں ہے، زور سے خد انہیں ملتا، زاری سے ملتا ہے لَاۤاِلٰہَ اِلَّا ھُوْ کا عاشقانہ ترجمہ کیا ہے اور ان کے سوا ہمارا کون ہے، بتاؤ ! یہ ذکر نفی واثبات تصوّف کا مسئلہ ہے کہ نہیں؟ علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہلَاۤاِلٰہَ اِلَّا ہُوْکی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ صوفیالَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی جو ضربیں لگاتے ہیں اس آیت سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی قیمت ارشاد فرمایاکہ معلوم ہے لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی کیا قیمت ہے؟ حدیثِ شریف میں ہے کہ اگر ساتوں زمین و آسمان ترازو کے ایک پلڑے پر رکھ دیے جائیں اور ایک میں لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ تو یہی پلڑا جھک جائے گا ۔اﷲ اکبر ایسی نعمتیں ہمارے پاس ہیں اور کافر ملکوں کے عیش پر ہم لوگ رال گراتے ہیں۔ ارے ان کافروں کے پاس کیا رکھا ہے؟ کافر صدر ہو یا کافر بادشاہ، انہیں کوئی اﷲ کے عذاب سے نہ بچا سکے گا۔ اصلی دولت تو ان کے پاس ہے ہی نہیں، کافر بادشاہ یا کافر حاکم تو زمین کے ذرا سے ٹکڑے پر حکومت کر کے اﷲ سے غافل ہو گئے اور مؤمن جب لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْکہتا ہے تو ساتوں زمین اور ساتوں آسمانوں پر اس کی بادشاہت