ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
علامہ آلوسی سید محمود بغدادی نے اپنی کتاب تفسیر روح المعانی میں اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ کی تفسیر میں یہ حدیث بیان فرمائی ہے: کُلُّ مَا یُؤْذِی الْمُؤْمِنَ فَھُوَ مُصِیْبَۃٌ لَّہٗ وَ اَجْرٌ؎ ہروہ چیز جس سے مؤمن کو تکلیف پہنچے مصیبت ہے اور اس پر مؤمن کے لیے اجر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ مؤمن کو جب کوئی مصیبت پہنچے تو وہ اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ پڑھ لے۔ آج کل تو لوگ موت پر ہی اِنَّا لِلہِ پڑھتے ہیں، اگر کسی اور موقع پر کسی نے اِنَّا لِلہِ پڑھ لیا تو سب گھبرا جاتے ہیں کہ بھئی کس کا انتقال ہوگیا۔ حالاں کہ یہ بات نہیں ہے بلکہ جو بات مؤمن کو تکلیف دے وہ مصیبت ہے اور اس پر اِنَّا لِلہِ پڑھنا سنت ہے۔ایک خاص وظیفہ ارشاد فرمایاکہ ایک وظیفہ بتاتا ہوں اگر کوئی مقروض ہو، کسی کی بیٹی کا رشتہ نہ مل رہا ہو، کسی پر قرض ہے، کوئی روپیہ لے کر بھاگ گیا یا پیسہ نہیں دے رہا ہے تو میں ایک وظیفہ بہت زبردست تجربہ کا بتاتا ہوں جس نے پڑھا ہے الحمد للہ کامیاب ہوا ہے یَاصَمَدُ، یَاعَزِیْزُ ، یَامُغْنِیُ، یانَاصِرُ اﷲ تعالیٰ کے ان چار ناموں کوکثرت سے پڑھے۔شوہر کا دل نرم کرنے کاوظیفہ ارشادفرمایا کہ اگر شوہر تمہیں ستا تا ہے ، غصہ والا ہے ، ذرا ذرا سی بات پر ڈانٹ لگاتا ہے تو ماں باپ سے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا، سوائے اِ س کے کہ ماں باپ مقدمہ کردیں گے، طلاق کی نوبت آجائے گی، تمہارا گھر برباد ہوجائے گا۔ بچے بھی چھوٹ جائیں گے، لہٰذا میں آپ کو ایک وظیفہ بتاتا ہوں کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سات (۷)مرتبہ پڑھ کر پانی پر دَم کر لو اور جب ہنڈیا پکاؤ تو اسی پانی سے پکاؤ اور پینے کے پانی پر بھی دَم کردو۔ ان شاء اللہ! سارا گھر شانِ رحمت والا ہو جائے گا، غصہ کی بیماری نکل جائے گی۔ ------------------------------