ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
گفت پیغمبر کہ چوں کو بی درے عاقبت بینی ازاں در ہم سرے ترجمہ: حضرت عارف رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم مسلسل کوئی دروازہ عرصہ تک کھٹکھٹاتے رہو گے تو ایک نہ ایک دن ضرور کوئی سر اس دروازہ سے نمودار ہوگا۔ اسی طرح جب سالک ذکر کا اہتمام اور التزام کرتا ہے تو اﷲ تعالیٰ روز بروز اس کا قرب بڑھاتے رہتے ہیں اور ایک دن ضرور اپنا دروازہ اس کے لیے کھول دیتے ہیں اور اپنی ولایت کے اعلیٰ مقام سے مشرف فرماتے ہیں۔تحمل سے زیادہ ذکر پر بعض اوقات شیطان گمراہ بھی کر دیتا ہے ایک صاحب نے خط میں لکھا کہ حضرت کی اجازت کے بعد مبارک خواب دیکھ رہاہوں اور بشارتیں مل رہی ہیں، ایک رات حزب البحر اور سورۂ یٰسین دماغ میں گھومتی رہی اور یہ پیغام ملا کہ کوئی مسئلہ ہو تو یہ پڑھ لیا کرو۔ ایک رات اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ، یہ درود شریف دماغ میں گھومتا رہا اور باقاعدہ پیغام ملا کہ یہی پڑھا کریں،یہ صحیح ہے۔ جواب میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کہ اچھا آپ کو پیغام بھی آنے لگے؟ خدانخواستہ کہیں وحی نہ آنے لگے۔ شیطان آپ کو دکھا رہا ہے کہ بہت مقرب ہوگئے۔ بہت سے صوفیوں کو اسی طرح ہلاک کردیا اور بجائے اﷲ والا بننے کے مردود ہوگئے۔ معلوم ہوتا ہے دماغ میں خشکی ہوگئی ہے جوساری ساری رات دماغ میں وظائف گھومتے رہتے ہیں۔ فی الحال تمام وظائف ملتوی کردیں صرف فرض، واجب، سنت مؤکدہ پڑھیں۔ آٹھ گھنٹے سوئیں۔ اپنے کو سب سے کمتر اور حقیر سمجھیں، اور پیغامات وغیرہ کو شیطانی تصرّف سمجھیں۔ذکر حیاتِ ایمانی کا موقوف علیہ ہے ایک صاحب نے خط میں لکھا کہ ذکر وشغل ناقص انداز میں کر رہا ہوں سستی بہت ہے۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے جواباً تحریر فرمایا کہ ذکر کا انداز ناقص نہ ہو کیوں کہ حیاتِ ایمانی