ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
حضرت والا نے جواب میں تحریر فرمایا کہ یَا جَامِعُ ایک سو گیارہ مرتبہ اوّل و آخر درود شریف روزانہ پڑھیں۔دنیوی پریشانیوں کا علاج ایک طالب علم نے اپنے خط میں پڑھائی کی مصروفیات کی زیادتی سے بعض دنوں میں ذکر کا ناغہ ہوجانے اور بعض دنیوی پریشانیوں کا ذکر کیا۔جواب میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کہ ذکر کا ناغہ روح کا فاقہ ہے۔ جب بہت مجبوری اور مشغولی ہو تو ایک تسبیح اﷲ اﷲ، ایک تسبیح درود شریف اور ایک تسبیح لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ درمیان درمیان پورا کلمہ مع صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر بے فکر ہوجائیں۔ بوقت عدیم الفرصتی اتنی غذائے روحانی بھی قلب کو نور سے بھر دے گی۔ معمولات کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا سہارا سمجھیں اور تعلق مع اﷲ اور رضائے الٰہی کی دولت کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھیں، باقی سب ایام و لیالی فانی ہی فانی ہیں ؎ وہ مرے لمحات جو گزرے خدا کی یاد میں بس وہی لمحات میری زیست کا حاصل رہےاسمائے حسنیٰ کی برکات ارشادفرمایا کہبجلی کا بٹن دبانے سے بلب سے رو شنی کا ظہو ر ہو تا ہے۔ اسی طرح حق تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ پکارنے سے اس صفت کا بندہ پر ظہور ہوتا ہے۔ پس یَاحَلِیْمُ یَاکَرِیْمُ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃْ کا نعرہ خاص توجہ اور استحضار کے ساتھ بلند کرتے رہنے سے ان صفات کا ظہو ر ہو گا۔ حلیم سے حق تعالیٰ کی صفتِ حِلم کا ظہور ہوگا اور انتقام نہ لیا جائے گا اور کریم کہنے سے صفتِ کرم کا ظہور ہوگا اور دیے ہوئے انعامات نہ چھینے جائیں گے بلکہ اضا فہ ہو گا اور وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃْ سے عظیم ترین معاصی بھی عفو ہوجائیں گے۔ایک خاص ذکر واردِ قلبی ازعالمِ غیب ارشاد فرمایاکہ لوگ پوچھتے ہیں کہ چلتے پھرتے کیا پڑھا کریں تو اﷲ تعالیٰ نے