ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
پہلے اوربعد میں درود شریف ضرور پڑھو۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! تمہاری دعا قبول نہیں ہوتی، معلق رہتی ہے،آسمان کے اوپر بھی نہیں جاتی جب تک تم اپنے نبی پر درود نہیں بھیجو گے۔اَوراد و وظائف یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ ارشادفرمایا کہحضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب کا فرمان ہے کہ چلتے پھرتے کثرت سے یَا اَللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ پڑھتا رہے لیکن اتنا زیادہ نہ پڑھے کہ دماغ گرم ہوجائے بلکہ اپنی طاقت و تحمل کے مناسب پڑھے۔ بس چلتے پھرتے کبھی کبھی کہہ لیا کرے یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُیہ نہیں کہ مشین کی طرح زبان چلے جارہی ہے۔ آج کل قویٰ کمزور ہوگئے ہیں۔ زیادتی وظائف سے دماغوں میں خشکی پیدا ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ بعض لوگ پاگل ہوگئے،اس لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی بھی وظیفہ ہو، طاقت سے زیادہ نہ پڑھیں بلکہ کسی مصلح سے مشورہ کرلیں۔یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْن ہرمصیبت سے نجات کے لیے مجرب ارشادفرمایا کہ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْن بھی چلتے پھرتے پڑھتا رہے۔ جس کو غصہ کی بیماری ہو۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مجھ سے فرمایا کہ کتنی ہی زبردست مصیبت کسی کو ہو، کتنی ہی پریشانی ہو،قرضہ کی ہو یا بیٹی کا رشتہ نہ مل رہا ہو، کوئی دُشمن ستارہا ہو، کوئی بھی مصیبت ہو تو پانچ سو مرتبہ یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْن پڑھے، اوّل آخر درود شریف پڑھے۔ ان شاء اللہ! چالیس دن بھی نہیں گزریں گے کہ اس کی مصیبت دور ہوجائے گی اور حدیث سے اس کی تائید بھی ہوتی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ جب بندہ کہتا ہے یَا اَرْحَمَ الرّٰحِمِیْن تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ اس کے پاس بھیجتے ہیں جو کہتا ہے کہ اے شخص! ارحم الراحمین اپنی شانِ رحمت سے تیری طرف متوجہ ہیں، بول کیا مانگتا ہے؟ اس وظیفہ سے غصہ بھی ٹھنڈا ہوگا اور دنیاوی کام بھی بنیں گے، مشکلات دور ہوں گی۔