ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
کبھی اپنے ابّا کو بخش دو، کبھی امّاں کو بخش دو کیوں کہ مشکوٰۃ کی شرح میں ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جو شخص ستر ہزارلَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کا ثواب کسی کو بخشے گا تو بخشنے والا بھی بخشا جائے گا اور جس کو بخشے گا اس کو بھی بخش دیا جائے گاغَفَرَ اللہُ لِمَنْ قَالَ وَلِمَنْ قِیْلَ لَہٗ؎ یعنی جو پڑھنے والا ہے وہ بھی بخشا جائے گا اور جس کو بخشے گا وہ بھی بخشا جائے گا۔ تو پانچ ماہ میں آپ کے ذکرسے ایک مردے کی مغفرت کا سامان ہو گیا۔ جس وقت یہ پارسل جاتا ہے دوستو! ماں باپ خوشی کے مارے وجد میں آجاتے ہیں کہ آہ! میرے بیٹے نے آج مجھے اتنا بڑا پارسل بھیجا ہے۔ تو آپ کے ذکر نے آپ کو اللہ والا بھی بنایا اور آپ کے مُردوں کی مغفرت کا سامان بھی بنایا، قلب میں نور بھی عطا ہوا اور اللہ سے ملاقات بھی ہوئی کیوں کہ آسمانوں کو پار کرکے ہمارا ذکر اللہ سے ملاقات کرتا ہے۔ تو اگر پانچ سو نہ ہوسکے تو تین سو ہی پڑھ لو، اگر وہ بھی نہ ہوسکے توایک ہی تسبیح پڑھ لو۔آج کل ضعف کا زمانہ ہے اس لیے میں یہی مشورہ دیتا ہوں کہلَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی ایک ہی تسبیح پڑھو۔کیوں کہ حدیث میں ہے کہ جو سو مرتبہ روزانہ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھے گا اس کا چہرہ قیامت کے دن چاند کی طرح روشن ہوگا۔ اس کی شرح اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ ڈالی کہ جب وہ سو مرتبہ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو نور والے اعمال کی توفیق دے گا اور اندھیرے والے اعمال سے بچائے گایعنی نیکیوں کی توفیق دے گا اور گناہوں سے بچائے گا اور اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس کا چہرہ چاند کی طرح روشن کردے گا۔ مرنے کے بعد پتا چلے گا کہ وقت کی کیا قیمت ہے۔ تو ایک نسخہ لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ کے ذکر کا ہوگیا، اس کے علاوہ استغفار، درود شریف اور اللہ اللہ کی ایک ایک تسبیح پڑھ لواور ایک پاؤ سپارے کی تلاوت کر لو۔کثرتِ استغفار دافعِ غم ہے ارشادفرمایا کہ جو شخص کثرت سے استغفار کرے گا اللہ تعالیٰ ہر تنگی سے اس کو نجات دے دیں گے۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ تنگی میں پھنسا ہوا ہوں کیا کروں۔ اس کا علاج استغفار ہے وَمِنْ کُلِّ ہَمٍّ فَرَجًا اور ھَمْ سے اللہ تعالیٰ اس کو نجات دیتا ہے اور ھَمْ کے معنیٰ کیا ہیں؟ ------------------------------