ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَھَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ یعنی لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْاور اللہ میں کوئی حجاب اور پردہ نہیں ہے۔ ۶)… استغفار ایک سوبار۔ ۷)… درود شریف ایک سو بار۔ 8)…بہشتی زیور کا ساتواں حصہ اور احقر کی کتاب’’روح کی بیماریاں اور ان کا علاج‘‘ کا مطالعہ ۔ ۹)… بہشتی زیور کے چوتھے حصے میں’’میاں کے ساتھ نباہ کا طریقہ‘‘ کا مطالعہ ۔ نوٹ: تحمل سے زیادہ وظائف پڑھنا سخت مضر ہے لہٰذا جب تھکاوٹ محسوس ہو فوراً وظیفہ بند کردیں اور جس قدر آسانی سے وظیفہ پڑھیں اتنا ہی کافی ہے۔اور چھ گھنٹہ سونا (دن رات میں ملا کر) ضروری ہے، نیند کم ہو تو فوراً طبیب سے رجوع کریں اور وظیفہ ملتوی کریں ورنہ خشکی بڑھ جائے گی۔ضروری انتباہ جس طرح خمیرہ مروارید كا پورا فائدہ اس شخص پر مرتب ہوتا ہے جوزہر کھانے سے احتیاط کرتا ہے،اسی طرح ان فضائل کا مکمل نفع ان ہی كوہوتا ہے جو گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرتے ہیں اور اگر کبھی احیانًا خطا ہوگئی تو فوراً استغفار و توبہ سے اس کی تلافی کرتے ہیں۔ لہٰذاان اوراد و وظائف کے نفع کامل کے لیے گناہوں سے بچنے کا اہتمام ضروری ہے۔ منجانب شیخ العرب والعجم عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ یاد میں تیری سب کو بھلا دوں کوئی نہ مجھ کو یاد رہے تجھ پر سب گھر بار لٹا دوں خانۂ دل آباد رہے سب خوشیوں کو آگ لگا دوں غم سےتیرے دل شاد رہے سب کو نظر سے اپنی گرا دوں تجھ سے فقط فریاد رہے اب تو رہے بس تادمِ آخر وردِ زباں اے میرے الٰہ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ ، لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہ (مجذوبؔ حمتللہعلیہ )