ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
کبھی کبھییَااللہُ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیْمُ پڑھ لیا کرو۔ نوٹ: یہ وظیفہ ہر ایک کے پڑھنے کا نہیں ہے۔ذکر کی تعداد اپنے شیخ سے پوچھ کرمتعین کرنی چاہیے۔ایک جگہ بیٹھ کرعاشقانہ ذکر کرنا زیادہ نافع ہے ایک صاحب کے خط کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ ایک جگہ بیٹھ کر اطمینان سے عاشقانہ ذکر زیادہ نافع ہے، ہاں! اگر کسی کے پاس وقت ہی نہ ہوتو اوربات ہے لیکن کسی کے پاس ذکر کا وقت نہ ہو اور گپ شپ کا وقت ہو تو خود فیصلہ کر لے کہ وقت ہے یا نہیں، کھانے پینے کا وقت لاکھ مصروفیت میں نکالتے ہو تو روح کی غذا کے لیے کیوں وقت نہیں نکل سکتا؟گناہوں سے بچنے کا پہلا نسخہ ارشاد فرمایاکہ دوستو! اگر اللہ تعالیٰ کو زیادہ چاہتے ہو تو گناہ کا چھوڑنا زیادہ آسان ہوجائے گا۔ اب اس کے چند نسخے بھی سن لو تاکہ گناہ چھوڑنا آسان ہوجائے اور جلد توبہ نصیب ہوجائے۔ کم سے کم روزانہ ایک تسبیح لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کی پڑھیں۔ جب لَاۤاِلٰہَ کہیں تو یہ مراقبہ کیجیے کہ غیر اللہ دل سے نکل رہا ہے اور ہماری لَاۤاِلٰہَ عرش تک پہنچ رہی ہے اور جب اِلَّااللہْ کہیے تو یہ مراقبہ کیجیے کہ دل میں اﷲ کا نور آرہا ہے۔ اب میں اسے احادیث سے ثابت کروں گا۔ یہ حدیث کا مضمون ہے: لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ لَیْسَ لَہَا حِجَابٌ دُوْنَ اللہِ لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ آسمانوں کو کاٹتی ہوئی عرشِ اعظم تک چلی جاتی ہے اور وہاں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتی ہے۔یہ مشکوٰۃشریف کی روایت ہے۔ جب لَاۤاِلٰہَ اِلَّااللہْ پڑھیں تو دس پندرہ مرتبہ پڑھنے کے بعد مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمْبھی پڑھ لیجیے پھر آخر میں درود شریف پڑھ کر دعا کرلیں کہ یا اللہ! اس کی برکت سے میرا ایمان ہرا بھرا کر دیں تازہ کردیں کیوں کہ حدیث میں ہے: جَدِّدُوْا اِیْمَانَکُمْ بِقَوْلِ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ ؎ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ کے قول سے اپنا ایمان ہرا بھرا کرو۔ ------------------------------