ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
نے عرض کیا کہ اللہ اور رسول بہتر جانتے ہیں۔ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لَا حَوْلَ عَنْ مَّعْصِیَۃِ اللہِ اِلَّابِعِصْمَۃِ اللہِ وَلَاقُوَّۃَ عَلٰی طَاعَۃِ اللہِ اِلَّا بِعَوْنِ اللہْ؎ یعنی نہیں ہے گناہوں سے بچنے کی طاقت مگر اللہ کی حفاظت سے اور نہیں ہے نیکی کرنے کی قوت مگر اللہ کی مدد سے۔ حدیث پاک میں ہے کہ یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے کَنْزٌ مِّنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ محدثین کرام نے لکھا ہے کہ اس کو جنت کا خزانہ اس لیے فرمایا گیا کہ اس کی برکت سے نیک اعمال کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق ہوتی ہے اور جنت ملنے کے یہی دو راستے ہیں کہ انسان نیکی کرنے لگے اور گناہوں سے بچنے لگے، لہٰذا چاہیے کہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کم سے کم ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ لیں۔آپ کہیں گے کہ ایک سو گیارہ میں کیا خاص بات ہے؟ اللہ تعالیٰ کے ننانوے ناموں میں سے ایک نام اَلْکَافِیْہے، ایک سو گیارہ کافی کا عدد ہے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ!ایک سوگیارہ مرتبہ لَاحَوْلَ پڑھنے سےاللہ تعالیٰ آپ کی ہدایت کےلیے کافی ہوجائیں گے،اس کلمہ کے اوّل وآخر درود شریف پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے روئیں اور گڑگڑائیں کہ یااللہ مجھ کو میرے نفس کے حوالے نہ کیجیے، ہم تباہ ہو جائیں گے، برباد ہوجائیں گے۔ آپ اپنی رحمت سے مدد کیجیے۔ ان شاء اللہ! مدد آجائے گی۔ جو اللہ تعالیٰ سے ان کی مدد مانگتا ہے محروم نہیں رہتا۔لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْ کی برکت ارشاد فرمایاکہ ہر نماز کے بعدلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہْسات مرتبہ پڑھ لیجیے۔ حدیث میں وعدہ ہے کہ اس سے نیک کام کرنے کی اور بُرے کام سے بچنے کی توفیق کا خزانہ اللہ کی طرف سے عطا ہوتا ہے۔ لہٰذا ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اس کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا کرلیجیے کہ اے خدا! اس کی برکت سے نیک کام کرنے کی توفیق اور بُرے کام سے بچنے کا خزانہ بخشش کردیجیے۔ ------------------------------