ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
کے درمیان ہیں، ہماری کشتی پھر کیسے ڈوب سکتی ہے؟ اِس لیے جو فرائض و واجبات و سُنَّتِ مؤکدہ ادا کرتا رہے، گناہوں سے بچتا رہے اور صرف درود شریف کثرت سے پڑھتا رہے اُس کی مغفرت کی ضمانت ہے۔ ارے محبت بھی تو کوئی چیز ہے! رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت تو عین ایمان ہے۔درود شریف پڑھنے کا ایک دل نشین طریقہ ارشادفرمایا کہ میرے شیخ حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جب درود شریف پڑھو تو سوچو کہ میں روضۂ مبارک کے سامنے ہوں اور حضورصلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت کی جو بارش ہو رہی ہے اُس کے کچھ چھینٹے مجھ پر بھی پڑ رہے ہیں۔ اِس تصور سے درود شریف پڑھیے پھردیکھیے کیسا مزہ آتا ہے۔ درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اﷲ تعالیٰ کا نام بھی نکلے اور محمد رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی نکلے۔ اﷲ و رسول دونوں جس عبادت میں جمع ہو جائیں اُس کاکیا کہنا ہے کہ اﷲ بھی راضی اور رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم بھی راضی۔صَلٰوۃٌ تُنَجِّیْنَا پڑھنے کی تلقین ارشادفرمایا کہ میرے شیخ نے سنایا تھا کہ حکیم الامّت مجدد الملّت تھانوی رحمۃ اللہ علیہنے مجھے (یعنی حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو) لکھا کہ ستّر مرتبہ صَلٰوۃٌ تُنَجِّیْنَا پڑھ لیا کرو۔ اس وقت حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ جون پور میں پڑھاتے تھے۔ تو حضرت نے حضرت حکیم الامت کو لکھا کہ میں تو سولہ سبق پڑھاتا ہوں، بالکل ہی تھک جاتا ہوں۔ حضرت حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ نے تحریر فرمایا کہ اچھا اگر ستّر مرتبہ نہیں پڑھ سکتے تو آپ سات مرتبہ پڑھ لیا کریں اور ایک پر دس کا وعدہ ہے۔ فَلَہٗ عَشۡرُ اَمۡثَالِہَا ؎ سات کو دس سے ضرب دو۔ آپ کو ستّر کا ثواب مل جائے گا۔ ------------------------------