ذکر اللہ کے ثمرات |
ہم نوٹ : |
|
دے گا۔ رحمت کی کوئی شعاع آجائے گی ان شاء اللہ! اور غصہ ٹھنڈا ہوجائے گا۔ یہ وظیفہ بزرگوں کا بتایا ہوا ہے۔ جیسا مرض ہو اس کے مناسب اللہ کے ناموں میں سے کوئی نام انتخاب کرلو۔ حق تعالیٰ کی اسی صفت کا ظہور پڑھنے والے پر ہوجائے گا۔ مثلاً بیمار ہے تو یَاسَلَامُپڑھے۔ اس پر سلامتی کا ظہور ہوگا۔ مفلس ہے تو یَامُغْنِیْ پڑھے۔ حق تعالیٰ کی صفت غناء کا ظہور ہوگا۔ اسی طرح اللہ کا نام رحمٰن و رحیم ہے۔ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے سے شانِ رحمت کا ظہور ہوگا اور اس کا غیظ و غضب کم ہوجائے گا۔ بے جا غصہ نہیں آئے گا۔سکونِ قلب کے لیےایک عظیم الشان ذکر ارشاد فرمایاکہ استغفار کرنا، اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا، معافی مانگنا بہت بڑا ذکر ہے جو اپنے مالک کو راضی کرلے وہ اصلی ذاکر ہے۔ اسی لیے میں نے یہ آیت تلاوت کی کہ اَلَا بِذِکۡرِ اللہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُاگر توبہ کرکے مالک کو خوش کرلو، معافی مانگ لو تو تمہارے قلب کو چین آئے گا کیوں کہ ذکر سے دل کے چین کا واسطہ اور رابطہ ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا ضابطہ ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تمہارے سینہ میں دل ہم نے بنایا ہے لہٰذا اس دل کو چین صرف ہماری یاد ہی سے ملے گا اور نافرمانی اور گناہ سے تم بے چین اور پریشان رہوگے۔ بے چینی کا سبب گناہ ہے لہٰذا اس کا علاج یہی ہے کہ استغفار کرکے تم ہم کو راضی کرلو۔ یہ بہت بڑا ذکر ہے، اس سے بڑا ذکر کیا ہوگا کہ تم اپنے مالک کو راضی کرلو لہٰذا اس آیت کی تلاوت کی یہ وجہ تھی کہ استغفار بہت بڑا ذکر ہے۔اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ جلدی استغفار اور جلدی توبہ کرکے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ کر تم اللہ تعالیٰ کو خوش کردو۔ یہ بہت بڑا ذکر ہے، اس کی برکت سے تم چین و سکون پاجاؤگے ورنہ کہیں سکون نہیں پاؤگے۔ستّر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت ارشادفرمایا کہ اگر کوئی زیادہ طاقتور ہے تو شیخ سے مشورہ کرکے روزانہ پانچ سو مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھنے کی اجازت لے لے۔روزانہ پانچ سو مرتبہلَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھنے سے پانچ مہینے میں پچھتر ہزار مرتبہ ہوجائے گا پھر اس میں سے پانچ ہزار اسٹاک میں رکھ کر ستر ہزار کا ثواب